ETV Bharat / state

Mohammadpur Darul Uloom Senior Madrasa دارالعلوم سینئرمدرسہ کمیٹی کے انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت - مشرقی مدنی پور کے نندی گرام

مشرقی مدنی پور کے نندی گرام کے بلاک 1 میں واقع محمد پور دارالعلوم سینئر مدرسہ میں نئی انتظامیہ کمیٹی کے انتخاب ہوئے جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے امیدواروں کامیابی حاصل کی ۔انتخابات کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔Mohammadpur Darul Uloom Senior Madrasa

دارالعلوم سینئرمدرسہ کمیٹی کے انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 4:33 PM IST

نندی گرام:مشرقی مدنی پور کے نندی گرام کے بلاک 1 میں واقع محمد پور دارالعلوم سینئر مدرسہ میں نئی انتظامیہ کمیٹی کے انتخاب ہوئے جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے امیدواروں کامیابی حاصل کی ۔انتخابات کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔TMC WIN Mohammadpur Darul Uloom Senior Madrasa Committee Election

واقع محمد پور دارالعلوم سینئر مدرسہ میں نئی انتظامیہ کمیٹی کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے گئے۔اس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ۔نئی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات کے بعد نتائج کا اعلان کیا جس میں ترنمول کانگریس کو شاندار کامیابی ملی۔

ترنمول کانگریس کو 324 ووٹوں میں سے 197 ووٹ ملے جبکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہیں۔مدرسہ کی نئی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جشن منایا۔

ترنمول کانگریس کے بلاک صدر باپی دتہ نے کہاکہ مدرسہ کے انتخابات کے لئے سی پی آئی ایم اور کانگریس کے امیدواروں کو بی جے پی کی حمایت حاصل تھی ۔ بی جے پی نئی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات کے لئے موٹی رقم خرچ کی تھی۔اسمبلی انتخابات میں سی پی آئی ایم کا رہنما بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ تھا۔

سی پی آئی ایم اور کانگریس کے رہنماوں نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ مدرسہ کی نئی انتظامیہ کمیٹی کے لئے انتخابات کو سیاسی رنگ دے دیا گیا۔مدرسے کے انتخابات جیتنے کے لئے ترنمول کانگریس نے اپنی پوری طاقت جھونک دی۔ اس سے افسوسناک بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سینکڑوں لوگوں کی شمولیت کے ساتھ دوبارہ شروع

سی پی آئی اہم کے رہنما مجیب منڈل نے کہاکہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہیں۔ دونوں ایک سکے کے دو پہلو ہیں۔سی پی آئی ایم ہی مغربی بنگال میں واحد اپوزیشن پارٹی کا رول نبھا رہی ہے۔کسی کے الزام عائد کرنے سےسی پی آ ئی ایم کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد پور دارالعلوم سینئر مدرسہ میں نئی انتظامیہ کمیٹی پہلے ترنمول کے قبضے میں تھی۔حکمراں جماعت نے اس پراپنا قبضہ برقرار رکھا ہے نتائج کے اعلان کے بعد پارٹی رہنمائوں، کارکنان اور حامیوں نے جم کر جشن منایا ۔TMC WIN Mohammadpur Darul Uloom Senior Madrasa Committee Election

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.