ETV Bharat / state

میڈیا سے بات کرنے کے لئے ترنمول کانگریس کی خصوصی ٹیم - غربی بنگال میں اسمبلی انتخابات

ترنمول کانگریس کے رہنما اب طے شدہ پروگرام کے تحت ہی میڈیا سے بات کریں گے۔ اس کا مقصد پارٹی رہنماؤں کی طرف سے غیر ضروری بیانات پر قابو کرنا ہے۔ جن رہنماؤں کو اس کے لئے منتخب کیا گیا ہے وہ دو پہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ترنمول بھون میں میڈیا سے بات کر سکیں گے۔

میڈیا سے بات کرنے کے لئے ترنمول کانگریس کی خصوصی ٹیم

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 9:14 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر میڈیا سے بات کرنے کے لئے ترنمول کانگریس پارٹی نے ترجمانوں کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، جو ہفتے میں چھ دن ترنمول بھون میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے کے لئے موجود رہے گی۔ اس مقصد کے تحت ترنمول کانگریس کے ترجمان اپنی باری کے مطابق ترنمول کانگریس بھون میں موجود رہیں گے۔

میڈیا اور پارٹی کے درمیاں ہونے والے رابطے کو پیشہ ورانہ رنگ دینے کے لئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے یہ ٹیم تشکیل دی ہے۔ جن کا کام میڈیا سے پیشہ ورانہ طور پر رابطہ رکھنے کا ہوگا۔

اس کے لئے پارٹی کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں کون سا ترجمان کس دن ترنمول بھون میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے کے لئے موجود رہےگا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما اب اسی طے شدہ پروگرام کے تحت ہی میڈیا سے بات کریں گے۔ اس کا مقصد پارٹی رہنماؤں کی طرف سے غیر ضروری بیانات پر قابو کرنا ہے۔

جن رہنماؤں کو اس کے لئے منتخب کیا گیا ہے وہ دو پہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ترنمول بھون میں میڈیا سے بات کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے گھروں سے بھی میڈیا سے بات کر سکیں گے۔ ضرورت پڑنے پر پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی اس فہرست میں تبدیلی بھی کر سکتی ہیں۔

اس نئے نظام الاوقات کے مطابق 'پیر اور جمعہ کو میڈیا سے راجیہ سبھا رکن سوکھیندو شیکھر ترنمول بھون میں موجود رہیں گے۔ وہیں جمعرات اور ہفتہ کے روز میڈیا سے بات کرنے کے لئے ترنمول بھون میں بسواجیت دیب موجود رہیں گے۔ منگل کے روز ششی پانجا، بدھ کے روز اوم پرکاش مشرا، جمعرات کو بیربید رائے اور سنیچر کو ایم پی ندیم الحق میڈیا سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ 'ترنمول بھون میں میڈیا سے بات کرنے کے لئے روزانہ ایک ترجمان موجود ہوگا جبکہ جعمرات اور ہفتہ کو دو ترجمان موجود رہیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.