ETV Bharat / state

Santanu Sen چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے پر راجیہ سبھا رکن شانتانو سین مایوس

ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن شانتانو سین کو آر جی کار میڈیکل کالج پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے کے 48گھنٹے کے بعد ممبر پارلیمنٹ نے فیس بک پرایک پوسٹ لکھ کر اپنے دکھ اور درد کا اظہار کیا ہے۔

آر جی کار میڈیکل کالج پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا ئے جانے پر راجیہ سبھا رکن مایوس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 2:57 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی سدیپتا رائے کو ان کی جگہ چیئرمین کے عہدے پر دوبار مقرر کیا گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ ترنمول کانگریس کی اندرونی سیاست کا یہ نتیجہ ہے ۔اس سے قبل بھی انہیں اس عہدہ سے ہٹاکر سدیپتا کو شانتنو کی جگہ اس اسپتال کی مریض ویلفیئر ایسوسی ایشن کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ لیکن بعد میں شانتنو نے اپنی ذمہ داری دوبارہ سنبھال لی۔ لیکن حال ہی میں انہیں دوبارہ اس ذمہ داری سے ہٹادیا گیا ہے۔

آج انہوں نے فیس بک پوسٹ پر لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص صرف ایک شخص کی بات سن کر فیصلہ کرتا ہےاور آنکھوں سے نہیںدیکھتا ہے وہ یقیناً غلط فیصلہ کرتا ہے ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اے بھگوان ، مجھے ہمیشہ اپنے ساتھی کی تعریف کرنے کا موقع دے۔ وہ سپاہی، جو بے لوث سوچتے ہیں، اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور کسی کی باتوں سے ان پر ظلم نہیں ہوتا۔ یہ میرے لیے کبھی بھی اچھا نہیں ہوگا اگر میرے سب سے قابل اعتماد ساتھیوں کو میرے کسی عمل سے تکلیف پہنچے۔ میں ایسا غلط کام کبھی نہ کروںگا۔

سواتھ بھون کے ذرائع کے مطابق شانتونو آر جی کار کے پرنسپل سندیپ گھوش کو ہٹانے کے حق میں تھے۔ انہوں نے پرنسپل کے خلاف کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔ سندیپ کو پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے آر جی کار کے ڈائریکٹر کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد ہی شانتنو کو آر جی کار کی مریض ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases Increases کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تقریباً تین گنا اضافہ

کہا جارہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن نے یہ پوسٹ اس لیے کیا کیونکہ وہ اس حقیقت کو دل سے قبول نہیں کر پا رہے تھے کہ انہیں پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فیس بک پر انھوں نے لکھا کہ ’مجھے ہمیشہ یاد رکھنے دیں کہ میرے ساتھ چلنے والے بہت سے لوگ ہیں لیکن حقیقی معنوں میں بہت کم ایسے ہیں جو میرے لیے سچے وفادار، وقت پر ساتھ دینے والے اورقربانی دینے والے ساتھی ہیں۔ ’’میرے پیارے، میں کبھی کسی آدمی کے اکسانے پر بھی اپنے ایسے کامریڈ کی توہین نہ کروں گا۔ مجھے یاد رکھنے دیں کہ میری ذاتی زندگی میں وہ پیارے تو ہو سکتے ہیں، لیکن وہ میرے ساتھ میدان جنگ میں بھی رہیں گے یہ ضروری نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.