ETV Bharat / state

نقالی ایک فن ہے لیکن میرا کسی کے دل آزاری کا ارادہ نہیں تھا، کلیان بنرجی

Kalyan Banerjee Reaction ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے اس پورے معاملے میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’نقالی ایک فن ہے۔ سیاسی احتجاج کی زبان کی کئی شکلیں ہوتی ہیں۔لیکن میرا کسی کے دل دکھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا نا جانے کیوں لوگ ایشو بنا دیا۔

نقالی ایک فن ہے لیکن میرا کسی کے دل آزاری کا ارادہ نہیں تھا: کلیان بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 6:36 PM IST

کولکاتا نئی دہلی: مغربی ببگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہاکہ فرضی پارلیمنٹ کا اجلاس (منگل) کوچل رہا تھا۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ یہ لوک سبھا ہے یا راجیہ سبھا ہے۔ اگر وہ (دھنکر) اسے اپنی نقالی سمجھتے ہیں تو میں بے بس ہوں۔ کیا وہ واقعی راجیہ سبھا میں اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں؟ یہ میرا سوال ہے۔میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ دھنکر صاب میرے سینئر ہیں۔ وہ میرے پیشے میں تھے۔ وہ وکیل تھے۔ میں بھی ایک وکیل ہوں۔ ہم اپنے پیشے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچاتے۔ میں ان کی عزت کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے ممبران کےملاقات میں کلیان بنرجی وفد کا حصہ نہیں تھے ۔تاہم کلیان کا نام وفد کی فہرست میں تھا جو گزشتہ روز ترنمول ذرائع سے حاصل کیا گیا تھا۔ مودی سے ملاقات کے بعد جب ممتا نے پریس کانفرنس کی تو کلیان بنرجی کے تنازع سے متعلق سوال کیا گیا۔ممتا بنرجی نے کلیان کے رویے کے بارے میں کوئی منفی رائے نہیں دی۔ پہلے تو انہوںنے جواب دینے سے گریز کیا لیکن بعد میں دوبارہ وہی سوال پوچھا گیا تو اس پر انہوں نے کہا کہ یہ بے عزتی کی بات نہیں ہے۔ کلیان نے جو کچھ کیا ہے وہ ہلکے چاول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیاہے: سونیا گاندھی

اس دوران کلیان بنرجی میمکری کرتے ہوئے نظرآئے جس پر سبھوں نے ہنسا۔کلیان کے بولنے کے انداز اور باڈی لینگویج کے استعمال سے بہت سے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اور ملک کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے بولنے کے انداز اور باڈی لینگویج کی نقل کی ہے۔ مختلف پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کلیان کے اس اندازہنس پڑے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بھی کلیان کا ویڈیو لینے کے لیے اپنی جیب سے موبائل فون نکالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.