ETV Bharat / state

'زہر کھالوں گا لیکن بی جے پی میں نہیں جاؤں گا' - ترنمول کانگریس کو ہی واضح اکثریت

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رابندرناتھ گھوش نے کہا کہ زہر کھا کر مر جاؤں گا لیکن بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا۔

tmc mla rabindranath ghosh says I will die but not join BJP
'زہر کھالوں گا لیکن بی جے پی میں نہیں جاؤں گا'
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 8:31 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں ہے۔

پہلے رکن اسمبلی مہیر گھوش ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے اس کے بعد شھبندو ادھکاری وزارت ٹرانسپورٹ سے مستعفی ہو گئے۔

شھبندو ادھکاری کا استعفی دینے کا فیصلہ ترنمول کانگریس کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے لیے سب سے بڑا جھٹکا تھا ۔

رکن اسمبلی رابندر ناتھ گھوش نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک میری زندگی رہے گی اس وقت تک ممتا بنرجی کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔ ممتابنرجی ہی مغربی بنگال کے عوام کی پہلی اور آخری پسند ہے۔

رکن اسمبلی کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کو ہی واضح اکثریت ملے گی اور ہماری ہی حکومت بنے گی۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب ممتا بنرجی کو چھوڑ کر جانے کا کوئی سوال ہی نہیں تو بی جے پی میں کیسے شامل ہو سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کی آخری سانس تک ترنمول کانگریس کے ساتھ رہوں گا کیونکہ ماں ماٹی مانش کی پارٹی نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے رکن اسمبلی رابندرناتھ گھوش کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہ گرم تھی۔

غورطلب ہے کہ رکن اسمبلی رابندرناتھ گھوش اور ترنمول کانگریس کے درمیان نا اتفاقی ہو گئی تھی جس کے سبب ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہ پھیل گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.