ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کا ایک اور رکن اسمبلی ناراض

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نعمت شیخ نے پارٹی کے جلسے میں ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر ہرشانت کیشور کی جم کر تنقید کی۔

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 6:28 PM IST

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کا ایک اور رکن اسمبلی ناراض
مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کا ایک اور رکن اسمبلی ناراض

مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت اندرونی انتشار کا شکار ہو گئی ہے۔

دراصل وزیر شھبندو ادھکاری، رکن اسمبلی رابندر ناتھ، رکن اسمبلی مہیر گوسوامی، رکن اسمبلی نعمت شیخ ترنمول کانگریس کے خلاف بیان بازی کرنے لگے ہیں۔

مرشد آباد ضلع کے ہریرپاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نعمت شیخ نے پارٹی کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی کی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب تک حکمت عملی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی اس وقت تک پارٹی کو نقصان ہوتا رہے گا۔'

انہوں نے پرشانت کیشور کا کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی حکمت عملی سے مراد پرشانت کیشور ہیں۔ میں پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی پارٹی کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی ترنمول کانگریس کے۔'

رکن اسمبلی کے مطابق 'حکمت عملی کی مخالفت کر رہا ہوں. میرے بیان کا غلط مطلب نکالنا آسان ہے لیکن اس پر کام کرنا مشکل ہے۔'

نعمت شیخ نے جلسے کوخطاب کرتے ہوئے مرشدآباد ترنمول کانگریس ضلع صدر ابو طاہر خان کی بھی مخالفت کی۔

وہیں ضلع صدر ابو طاہر خان نے کہا ہے کہ 'ہر شخص کو اپنی بات کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے لیکن اتنا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پرشانت کشور اپنا کام کر رہے ہیں. پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہی پی کے کو ذمہ داری دی ہے۔ وہ اپنا کام کر رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ وزیر شھبندو ادھکاری اور ممتا بنرجی کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ وزیر شھبندو ادھکاری نے ترنمول کانگریس اور وزیر اعلی ممتا بنرجی سے دوری اختیار کرلی ہے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ شھبندو ادھکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ رکن اسمبلی نعمت شیخ نے ترنمول کانگریس کے باغی رہنما اور وزیر شھبندو ادھکاری کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.