ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے: ڈاکٹر طلعت مجید - Talat Majeed - TALAT MAJEED

جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار طلعت مجید نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں حیران کن نتائج کی توقع کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے: ڈاکٹر طلعت مجید
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے: ڈاکٹر طلعت مجید (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2024, 7:42 PM IST

پلوامہ : جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی گنتی سے قبل پلوامہ اسمبلی حلقہ کے لیے جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر طلعت مجید نے کہا کہ تجزیہ کار جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی دوڑ میں جماعت اسلامی حمایت یافتہ امیدوار کو بھول رہے ہیں اور وہ روایتی سیاسی جماعتوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں جن کی حکمت میں حمایت اسلامی کا اہم رول رہتا تھا۔

ڈاکٹر طلعت مجید نے جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے 5 ایم ایل اے کی نامزدگی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے معاملات اور اقتدار میں رہنے والے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ماضی میں شیخ محمد عبداللہ کو جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ منتخب کرکے ایسا ہی کیا تھا اور بی جے پی بھی اسی کو دہرا رہی ہے۔ ڈاکٹر طلعت مجید نے جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے بارے میں بی جے پی، این سی اور پی ڈی پی کے بیانات پر کہا کہ بڑی جماعتیں بڑی چیزوں کا خواب دیکھ سکتی ہیں لیکن اس مہینے کی 8 تاریخ کو چیزیں صاف ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار کی بانڈی پورہ میں انتخابی مہم - Independent Candidate of JI

حکومت سازی پر پارٹی کی حمایت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کوئی بھی سیٹ جیتے گی تو یہ جماعت اسلامی کی شعورہ کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گئی کہ وہ حکومت سازی میں کس کی حمایت کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.