ETV Bharat / bharat

صدر معیزو اہلیہ کے ساتھ پانچ روزہ دورے پر بھارت پہنچے، وزیراعظم مودی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے - Mohamed Muizzu - MOHAMED MUIZZU

مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد پانچ روزہ دورے کے لیے دہلی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

Mohamed Muizzu
صدر معیزو پانچ روزہ دورے پر بھارت پہنچے (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2024, 7:42 PM IST

نئی دہلی: مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد دہلی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران صدر معیزو صدر مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایک اہلکار نے یہ جانکاری معیزو کے دورے سے پہلے دی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد معیزو کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا، جس دوران وہ صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت ہند کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔

جون میں کیا تھا سفر:

اس سال کے شروع میں مالدیپ کے صدر نے 9 جون کو یہاں راشٹرپتی بھون میں وزیراعظم مودی اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال یکم دسمبر کو دبئی میں COP28 سربراہی اجلاس کے دوران پی ایم مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔

دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت:

مالدیپ کے صدر کے دفتر نے کہا کہ "صدر ڈاکٹر معیزو مالدیپ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ قوم کے لیے ایک متحرک اور فعال خارجہ پالیسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بات چیت میں دوطرفہ تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مزید بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔"

وزارت خارجہ نے کہا کہ مالدیپ کے صدر اپنے ملک کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ممبئی اور بنگلور بھی جائیں گے، ہاں وہ کاروباری ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ دورہ اس اہمیت کی عکاسی کرتا ہے ہندوستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنا اہمیت دیتا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات میں مزید تیزی آئے گی۔"

صدر محمد معیزو کریں گے تاج محل کا دیدار:

مالدیپ کے صدر محمد معیزو 6 سے 10 اکتوبر تک اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ 8 اکتوبر کو تاج محل دیکھنے آگرہ جائیں گے۔ ان کی آمد کے پیش نظر سیاحوں کا داخلہ دو گھنٹے تک بند رہے گا۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)، پولیس اور انتظامیہ کو خط بھیجا ہے۔ اس کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو منگل 8 اکتوبر کی صبح تاج محل کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں اے ایس آئی نے تاج محل کے مشرقی اور مغربی دروازے سمیت تمام بکنگ کاؤنٹر منگل کی صبح 8 بجے سے 10 بجے تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فوجیوں کے پہلے گروپ کو 10 مارچ سے پہلے واپس بھیج دیا جائے گا: مالدیپ صدر

مالدیپ کے صدر نے بھارت سے 15 مارچ تک فوجی اہلکاروں کو واپس بلالینے کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.