ترنمول کانگریس رہنما براتا باسو کا کہنا ہے کہ 'ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل ہے، اسے گرائی یا پھر توڑی نہیں جا سکتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس نے اب تک مقامی لوگوں کی مدد سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی کرے گی.'
سابق وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کو بیرونی ریاستوں کے رہنماوں کی مدد کی ضرورت پڑنے لگی ہے۔'
براتا باسو کے مطابق 'بیرونی ریاستوں کے رہنماوں کا مغربی بنگال میں کیا کام ہے. بنگال کے لوگ انہیں جانتے ہی نہیں ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا باہر سے لوگ آکر بنگال کی باگ ڈور سنبھالیں گے.'
براتا باسو کا کہنا ہے کہ پرشانت کیشور پارٹی نہیں چلاتے ہیں. وہ پارٹی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پرشانت کیشور کو لے کر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پارٹی کے اندرونی معاملے میں ان کی کوئی مداخلت نہیں ہے.
شجاع پور فیکٹری دھماکے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے. ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اظہار کرنے کا وقت ہے انہیں لے کر سیاست نہیں کی جا سکتی ہے