مغر بی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ترنمول کانگریس صدر اور ایم ایل اے انو بر تامنڈل نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کے پاس کوئی کام نہیں رہ گیا ہے۔ حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے این آ ر سی کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ لیکن مرکزی حکومت کو یہ معلوم نہیں ہے جکہ آسام اور مغربی بنگال کے درمیان کافی فرق ہے ۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق مغربی بنگال میں این آ ر سی کے نام پر لوگوں کو جیلوں میں قید کر نا کوئی آسان بات نہیں ہے۔ آسام میں ایک ایک خاندان کو الگ تھلگ کردیا گیا بنگال کرکے دکھا ئے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے کارکنان بنگال میں این آرسی کسی بھی قیمت پر نافذ کرنے نہیں دیں گے۔میتے جسم میں خون کے آ خری قطرے تک میں عام لوگوں کو جیل جانے نہیں دوں گا۔
انو برتا منڈل کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں رہنے والے تمام افرادن بھارتی ہیں. ان کی شہریت پر کسی بھی قیمت پر سوال اٹھا نہیں جا سکتے ہیں ۔ اگر بنگال کے لوگوں کی شہریت پر شوال اٹھانے والوں کو پہلے اپنی شہریت کوثابت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حمایت کرنے والے چند افرادمذہب کے نام پر سیاست کرکے مغربی بنگال کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کی سازش میں مصروف ہیں۔لیکن انہیں یہ پتہ نہیں ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیا ب نہیں ہوسکتے ہیں۔
بنگال کے لوگوں کوآسانی گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔لوگوں میں سماج مخالف عنا صر کی پہچان کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے۔