ETV Bharat / state

Adhir Ranjan on TMC And RSS ترنمول کا آرایس ایس سے خفیہ سمجھوتہ، ادھیررنجن چودھری - آر ایس ایس کو ترجیح

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے ابھیشیک بنرجی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفترمیں حاضری پر ترنمول کانگریس پر نکتہ چینی کی۔ MP Adhir Ranjan Choudhry Slam abhishek Banerje

MP Adhir Ranjan Choudhry Slam abhishek Banerje

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:02 PM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی ایک دن پہلے بی جے پی پر آر ایس ایس کو ترجیح دیتی ہیں۔ دوسرے دن ابھیشیک بنرجی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضری دینی پڑی۔ یہ سب ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ ایک دوسرے کی حکومت برقرار رہ سکے۔ Adhir Ranjan on TMC And RSS

انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی آر ایس ایس کی حمایت کرتی ہیں۔یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔گزشتہ روز سیکٹرٹریٹ نبنو بلڈنگ نبنو میں نامہ نگاروں کے سامنے آرایس ایس کو بی جے پی سے بہتر قرار دیا تھا ۔اس میں چھپانے والی بات نہیں رہ گئی ہے۔لوگوں تک یہ پہنچ چکی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ بنگال کے لوگ آرایس ایس کی بولی بولنے والی سیاسی رہنما کے ساتھ جائیں گے یاپھر کانگریس کی حمایت کریں گے۔

ان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے خلاف سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی محض ایک دیکھاوا ہے۔جانچ ایجنسیاں کی سختی برتنے کے بعد سابق وزیر پارتھوچٹرجی اور رکن اسمبلی انوبرتامنڈل جیل پہنچ گئے۔لیکن ابھیشیک بنرجی کوکوئلہ اسمگلنگ میں باربار بلایا جاتا ہے اور گھنٹوں پوچھ گچھ کرنے کے بعد چھوڑ دیا جاتاہے۔ابھیشیک بنرجی کی گرفتاری نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ یہ لوگ آر ایس ایس کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈہاربرسے ترنمول کانگریس کے رکن پرلیمان اور پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کوئلہ اسمگلنگ کے ایک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔سالٹ لیک کے سی جی او کملیکس میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ MP Adhir Ranjan Choudhry Slam abhishek Banerje

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ماجی اس معاملے میں ایک اہم ملزم یا 'کنگ مین'کا پارٹنر ہے، انوپ ماجی اور اس نے کوئلے کی کان کنی کے غیر قانونی کاروبار کے ذریعے پیدا ہونے والے کی آمدنی سے 66 کروڑ روپے سے زیادہ وصول کیے ہیں۔ منی لانڈرنگ کا یہ ای ڈی کیس نومبر 2020 میں سی بی آئی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آرکی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee's ED appearance کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ابھیشیک بنترجی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیشی

اس میں آسنسول اور آسنسول کے آس پاس مغربی بنگال کے کنستوریا اور کجورہ علاقوں میں ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ کی کانوں سے متعلق کروڑوں روپے کے کوئلے کی چوری کے گھپلے کا الزام ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں گزشتہ سال مئی میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کیس میں جرم کی کل رقم 1,352 کروڑ روپے ہے اور اس نے اب تک 180 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.