آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ٹی ایم سی اور بی جے پی میں لفظی جنگ جاری ہے۔ جب کہ دونوں جماعتوں کے رہنما اور کارکنان میں متعدد جھڑپیں ہوچکی۔
اس موقع پر کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا، ٹی ایم سی میں ممتا جی کے خلاف بہت زیادہ عدم اطمینان ہے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ ٹی ایم سی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہاجو لوگ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے مافیا گروپ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، وہ ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
چونکہ وہاں بہت سارے مافیا گروپس کام کر رہے ہیں جیسے کوئلہ مافیا ، گورو مافیا، جسے گائے کی اسمگلنگ مافیا کہا جاتا ہے ، جعلی کرنسی مافیا، ٹی ایم سی کے بہت سے ارکان اس میں ملوث ہو چکے ہیں۔
انھوں نے کہا جہاں تک بی جے پی میں ٹی ایم سی ارکان کے شامل ہونے کا تعلق ہے،' ہم اپنی پارٹی میں صرف ایسے ہی لوگوں کو لیں گے جو مودی جی کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں اور جو بنگال کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنا ہے۔ جو بھی اس کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دینا چاہتا ہے اس کا پارٹی میں خیرمقدم کیا جائے گا۔'