جعلی ویکسی نیشن کا معاملے پر چیف سکریٹری نے کہا کہ ویکسی نیشن کے مراکز کے پاس منظور شدہ سی وی سی نمبر ہونا ضروری ہے اور وہ ٹیکے لگانے کے لئے لازمی طور پر کاؤن سافٹ ویئر استعمال کریں۔ ویکسینوں میں ایک مخصوص بیچ نمبر اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ ہونی چاہئے۔ ضلعی مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام میونسپلٹی کو فوری طور پر متنبہ کریں کہ سرکاری ہو یا پرائیوٹ حکومت کی جانب سے جاری پروٹوکول پر عمل کریں۔
محکمہ صحت کے سیکریٹری نے کل ہی اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جاری کی ہے۔ چیف سیکریٹری نے کل بھی ضلع کلکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور آج بھی انہوں نے میٹنگ کرکے سخت ہدایات جاری کی۔
یواین آئی