ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scam تقرری گھوٹالے میں سمیت رائے کی ای ڈی میں پیشی - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے مبینہ قریبی ساتھی سمیت رائے پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئے۔

تقرری گھوٹالے میں سمیت رائے کی ای ڈی میں پیشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 8:12 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے مبینہ قریبی ساتھی سمیت رائے پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے انہیں بھرتی کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

سمیت نے ای ڈی کے نوٹس کے خلاف جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے جلد سماعت کی درخواست کرتے ہوئے جسٹس تیرتھنکر گھوش کی توجہ مبذول کرائی۔ جمعہ کو سمیت کی عرضی کے بعد، جج نے ای ڈی کے وکیل سے سفارش کی کہ پیشی کی تاریخ پیر کو10:30کے بجائے دوپہر 12 بجے طے کی جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سمیت کا نام کوئلہ اسکینڈل میں بھی آیا تھا۔

گزشتہ بدھ کو ای ڈی نے بھرتی معاملے میں ابھیشیک کی بیوی روجیرا سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ان سے تقریباً ساڑھے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ای ڈی نے پہلے بھرتی کیس میں روجیرا سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ حالانکہ ای ڈی اس سے پہلے بھی کئی بار روجیرا سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jadavpur University طلبا وائس چانسلر سمیت اور کسی عہدیدار کی عزت نہیں کرتے ہیں، عبوری وائس چانسلر

واضح رہے کہ گزشتہ روز چکیب الرحمان نام کے ایک تاجر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تقرری معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے حراست لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.