کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے شبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف 'سیاسی سازش کرنے' کے لئے ریاستی سیکرٹریٹ نبنا کا استعمال 'غیر اخلاقی' طریقے سے کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شبھندو ادھیکاری نے ٹویٹ کیاکہ ترنمول کانگریس کی پارٹی لیڈر ممتا بنرجی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قابل احترام وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کل ایک سیاسی سازش کے تحت ریاستی ہیڈکوارٹر نبنا کا غیر اخلاقی طریقے سے استعمال کیا۔
-
Nabanna; the State Secretariat of WB, was used unethically by the Regional TMC Party leader Smt. Mamata Banerjee & @AamAadmiParty leader Shri @ArvindKejriwal Ji yesterday, for hatching political conspiracies against the Hon'ble PM Shri @narendramodi Ji.
— Suvendu Adhikari • শুভেন্দু অধিকারী (@SuvenduWB) May 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
What's disturbing is that… pic.twitter.com/4xopYGTPg6
">Nabanna; the State Secretariat of WB, was used unethically by the Regional TMC Party leader Smt. Mamata Banerjee & @AamAadmiParty leader Shri @ArvindKejriwal Ji yesterday, for hatching political conspiracies against the Hon'ble PM Shri @narendramodi Ji.
— Suvendu Adhikari • শুভেন্দু অধিকারী (@SuvenduWB) May 24, 2023
What's disturbing is that… pic.twitter.com/4xopYGTPg6Nabanna; the State Secretariat of WB, was used unethically by the Regional TMC Party leader Smt. Mamata Banerjee & @AamAadmiParty leader Shri @ArvindKejriwal Ji yesterday, for hatching political conspiracies against the Hon'ble PM Shri @narendramodi Ji.
— Suvendu Adhikari • শুভেন্দু অধিকারী (@SuvenduWB) May 24, 2023
What's disturbing is that… pic.twitter.com/4xopYGTPg6
انہوں نے کہاکہ اس پورے واقعہ میں تشویشناک پہلو یہ ہے کہ مغربی بنگال کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر ہری کرشنا دویدی (آئی اے ایس) بھی ایسی سیاسی میٹنگ میں موجود تھے۔نندی گرام سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے نے سوالیہ لہجے میں پوچھاکہ آپ اس بات کی تردید کریں، ناقدین اس کا انتظار نہیں کر سکتے۔ اس میں کیا حرج ہے، دو تہائی اجلاس ریاستی سیکرٹریٹ میں ہوتے ہیں، اس لئے میرا آپ سے عاجزانہ سوال ہے کہ اس میٹنگ کا موضوع کیا تھا۔
شبھندو ادھیکاری نے دوبارہ سوال پوچھاکہ کیا دہلی حکومت اور مغربی بنگال کے درمیان کوئی مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں یا پھر دہلی حکومت نے مغربی بنگال حکومت کوان کی ایکسائز پالیسی بنانے میں کسی طرح کی مدد کی پہل کی ہے۔ مغربی بنگال کا محکمہ تعلیم دہلی کے محکمہ تعلیم کوٹریننگ دے گا تاکہ بتاسکے کہ اساتذہ کی بھرتی کس طرح منصفانہ اور ایماندارانہ طریقے سے انجام دیا جائے۔
ئی بھی پڑھیں:Mamata Kejriwal Meeting ممتا اور کجریوال کی ملاقات، مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرنے کا عزم
اس سے پہلے منگل کو محترمہ بنرجی نے کہاکہ آج، میں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، راگھو چڈھا، سنجے سنگھ اور آتشی مارلینا سے نبنا میں ملاقات کی۔ ان سے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال اور ایک دوسرے کے خیالات جاننا ضروری تھا۔ اس میٹنگ نے خیالات کے تبادلے، ملک کو زیادہ بلندیوں تک لے جانے کے امکانات تلاش کرنے اور زیادہ لگن اور عزم کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ہم اس لڑائی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں۔ اس وقت ہماری جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے۔