کولکاتا/ دہلی:مغربی بنگال میں تقرری بدعنوانی معاملے کی تفتیش جاری ہے۔اسی ضمن میں کنتل گھوش کے خط معاملے میں سپریم کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کو مکمل رایت نہیں دی ہے۔تاہم جرمانہ پرروک لگادی ہے۔جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی سپریم کورٹ بنچ نے آج کنتل گھوش خط کیس کی سماعت کی۔
اس سے قبل کلکتہ ہائی کورٹ نے اس خط کے معاملے میں ابھیشیک بنرجی سے سی بی آئی کو پوچھ تاچھ کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ابھیشیک بنرجی نے ہائی کورٹ کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ تاہم جمعہ کو اس معاملے کی سماعت میں سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
تاہم سپریم کورٹ نے 25 لاکھ روپے جرمانہ معطل کر دیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ابھیشیک بنرجی کو اب 25 لاکھ روپے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 10 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے ابھیشیک بنرجی بمقابلہ سومین نندی کیس کی سماعت میں 25 لاکھ جرمانے پر روک لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں:TMC MP Abhishek Banerjee رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی بی جے پی اور سی پی آئی ایم پر تنقید
تاہم، ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں سی بی آئی، ای ڈی کی تحقیقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی دوبارہ سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔ دوسرے لفظوں میں اس معاملے میں اگلی سماعت سے پہلے کنتل گھوش کے خط کو دیکھتے ہوئے سی بی آئی ابھیشیک سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔