ETV Bharat / state

بنگال تشدد معاملہ: مرکز، ریاست اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے مغربی بنگال تشدد معاملے میں رنجنا اگنی ہوتری اور ایک دیگر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 10:48 PM IST

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد ہوئے تشدد کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی پر مرکز، ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جمعرات کو جواب طلب کیا ہے۔

جج ونیت سرن کی صدارت والی دو رکنی بنچ نے رنجنا اگنی ہوتری اور ایک دیگر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کی سی اے امتحان سے آپٹ آوٹ کا متبادل دینے کی ہدایت

عدالت نے نوٹس کے جواب کے لئے ان تمام فریقین کو چار ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ حالانکہ عرضی میں ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو بھی فریق بنایا گیا تھا لیکن انہیں کوئی نوٹس نہیں جاری کیا گیا۔ لکھنو کی وکیل محترمہ اگنی ہوتری نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد ہوئے تشدد کی غیر جانبدارانہ جانچ کرانے کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم قائم کرنے کی مانگ بھی عدالت سے کی ہے۔

اس سے پہلے اس عرضی پر دو بار سماعت ملتوی ہوگئی تھی جب جج اندرا بنرجی اور انیرودھ بوس نے ایک ایک کرکے خود کو معاملے کی سماعت سے الگ کرلیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.