مغربی بنگال میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے کیسز میں تشویشناک اضافے کے West Bengal Covid Protocol مدنظر تمام اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری نئے کورونا گائیڈ لائن میں سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں لوکل ٹرینوں کے شیڈول ٹائم (روانگی وقت) مقرر کیا گیا تھا۔ مسافروں کی زبردست ناراضگی اور پر زور مخالفت کے بعد State GOVT Accept Passangers Demand ممتابنرجی کی حکومت کی ہدایت پر مشرقی ریلوے نے لوکل ٹرین کے آخری وقت رات سات کے بجائے دس بجے کرنے کا اعلان کیا ہے۔'
مسافروں کی ناراضگی کے سامنے مغربی بنگال حکومت کی خود سپردگی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مسافروں نے کہاکہ لوکل ٹرین خدمات متاثر کیے بغیر کورونا وائرس اور اومیکرون پر قابو پایا جا سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔' انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی حکومت اس سلسلے میں فیصلہ لینے میں بڑی تاخیر کر دی، جہاں ممبئی، دہلی، تلنگانہ، کرناٹک جیسی اہم شہروں میں کرسمس اور نئے برس کے موقع پر جشن منانے پر پابندی عائد رہی تو دوسری طرف تین جنوری تک سڑکوں پر جشن منانے کا سلسلہ جاری رہا۔' ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کو دسمبر کے اوسط میں ہی اس سلسلے میں کوئی بڑا فیصلہ کرنا چاہیے تھا، لیکن سب کی اپنی اپنی مجبوری ہوتی ہے۔'مسافروں کے مطابق کسی سیاسی جماعت یاپھر حکومت کو قصوروار قرار دینے کے بجائے عام لوگوں کو اپنی گریبان میں جھانک کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ عام لوگ اگر صحیح ہوجائے تو دوسروں میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کی ہمت نہیں ہو سکتی ہے۔'
مزید پڑھیں: