کولکاتا: مغربی بنگال میں مدھیامک امتحانات 2022 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبہ ہائی سکنڈری اسکولوں میں داخلے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے. ریاست کے مختلف اضلاع میں چند طلبا و طالبہ ایسے بھی جنہوں نے مدھیامک امتحانات 2022 میں اسٹار مارکس لانے کے باوجود ان کے لیے آگے کی پڑھائی کے لیے راہ مشکل نظر آ رہی ہے۔ star marks achiever sayan mondal poverty hurdle in higher education
جنوبی 24 پرگنہ کے باسنتی تھانہ علاقے میں میں رہنے والے شائن منڈل نے مدھیامک امتحانات میں اسٹار مارکس یعنی لیٹرس مارکس لائے۔ ان کے لیے مدھیامک امتحانات میں اسٹار مارکس لانی کی جتنی خوشی نہیں ہے اس سے زیادہ وی اس بات کو لے فکر مند ہیں کہ ہائر سیکنڈری میں داخلے کے لیے اخراجات کہاں سے لائیں گے۔
شائن منڈل سینٹ زیوریس اسکول میں پڑھتے ہیں.
ان کے والد نہار منڈل گزشتہ پانچ برسوں سے بیمار ہیں.والدہ رکھا منڈل کپڑے سی کر نا صرف گھر چلاتی ہیں بلکہ بیمار شوہر کے علاج اور بیٹے کی پڑھائی لکھائی کے اخراجات کا بندوبست کرتی ہیں. مدھیامک امتحانات 2022 میں اسٹار مارکس لانے والے شائن منڈل اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے والد کا علاج تو نہیں کر سکیں گے لیکن ان کے جیسے لوگوں کی مدد ضرور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
- WB Madhyamik Exam 2022: امام کی بیٹی انجینئر بن کر قوم و ملت کی خدمت انجام دینے کے لیے پرعزم
- WB Madhyamik Results: درزی کی بیٹی غزالہ آفرین لڑکیوں کی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بننے کے لیے بڑی رقم کی ضرورت پڑتی ہے لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہے کہ ان کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکے. والدہ رکھا منڈل کا کہنا ہے کہ ان کی کمائی سے گھر چلتا ہے. بیٹا ڈاکٹر بننا چاہتا ہے. بیٹے کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ان کی بس کی بات نہیں. اگر ہمارے بیٹے کی مدد کرنے کے لیے آگے آجائے تو ہمارے بیٹے کا مستقبل سنور سکتا ہے۔