مغربی بنگال کےمالدہ ضلع میں کوشی ندی کی تیز رفتاربہاؤ کے سبب ندی کے کنارے زمینوں کے کٹاؤ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اب یہ مسئلہ بھیانک شکل اختیار کرتاجارہا ہے۔Soil Erosion Problem In Maldah
گاؤں کا زیادہ تر حصہ کوشی ندی میں غرق ہوتاجارہا ہے۔ندی کے کنارے واقع گاؤں کے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔لوگ اپنا گھر بار چھوڑکر دوسری جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اس سلسلے میں حفیظ الحسین نے کہا کہ ان کی زمین کا بیشتر حصہ ندی میں غرق ہوچکی ہے۔کسی دن ان کا گھر بھی ندی میں مل جائے گا۔وہ اپنی فیملی کو لے کر کہاں جائیں گے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔
نرگس بی بی کا کہنا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے روزانہ ان کی تھوڑی تھوڑی زمین ندی میں غرق ہوتے ہوئے دیکھ رہیں۔وہ دیکھنے کے علاوہ کچھ کر بھی نہیں سکتی ہیں۔
رتوا بلاک کے بی ڈی او راکیش ٹوپنو نے کہا کہ انہیں اس کی اطلاع ملی ہے۔وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔لیکنگاؤں والوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bengaluru FC Allege Player Racially Abuse بنگلورو ایف سی كے كھلاڑی كو نسلی امتیاز كا سامنا
اس قبل کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے مالدہ،مرشدآباد میں ندی کے کنارے کٹاؤ کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر پارلیمنٹ میں بحث کر چکے ہیں لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔