ETV Bharat / state

Eight Years of Modi Govt: مودی حکومت کے آٹھ برس مکمل ہونے پر سماجی تنظیموں کا ردعمل

مودی حکومت کے 8 برس مکمل ہونے پر کولکاتا کے کئی سیاسی ماہرین اور سماجی کارکنان نے مودی حکومت کے گزشتہ 8 برسوں کو کئی معنوں میں بدترین قرار دیا۔ فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل امیٹی کے رکن عبد العزیز، سابق جسٹس اشوک گانگولی اور او پی شاہ نے مودی حکومت کو کئی معنوں میں ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دوران امن و امان ، جمہوریت کے لیے بہت ہی مایوس کن رہا۔ Social organizations in Kolkata criticize Modi Government

سماجی تنظیموں کا ردعمل
سماجی تنظیموں کا ردعمل
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 11:25 AM IST

Updated : Jun 20, 2022, 11:39 AM IST

مرکز میں مودی حکومت کے 7برس مکمل ہونے پر کولکاتا کے سماجی تنظیموں کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے مودی حکومت کے گزشتہ 8 برسوں کو کئی معنوں میں ناکام و بدترین قرار دیا۔ فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل امیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران جس میں سابق جسٹس اشوک گانگولی ،عبدالعزیز او پی شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Social organizations in Kolkata criticize Modi Government

سماجی تنظیموں کا ردعمل

فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل کے رکن سابق جسٹس اشوک گانگولی نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 8 برسوں میں جمہوریت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔احتجاجی و مظاہرہ کرنے کا سب کو حق حاصل ہے، لیکن غیر جمہوری طور پر قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مظاہرین اور احتجاجیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ امن و امان کے حوالے سے بھی گزشتہ 8 برس بری طرح ناکام رہا ہے۔مذہبی منافرت میں اضافہ ہوا ہے۔

فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل کے جنرل سیکریڑی عبد العزیز نے کہا کہ کئی معنوں میں مودی کے گزشتہ 8 برسوں کو ناکام اور بدترین اور عوام دشمن کہا جا سکتا ہے۔دہشت کی حکومت قائم کر دی گئی ہے۔امن و امان کی حالت ابتر ہو چکی یے۔ہٹلر کے طرز پر حکومت ہو رہی ہے۔انسانی اقدار کا بھی معیار گرا ہے۔ غیر قانونی طریقے سے لوگوں کے مکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے ،مودی اور یوگی نے خوف کی حکومت قائم کر رکھی ہے۔ملک کی حالات بہت بگڑنے والے ہیں حالات تشویشناک ہے۔

سینٹر فار پیس اینڈ پروگریس کے چئیرمین او پی شاہ نے کہا کہ جمہوریت کے نقطۂ نظر سے مودی حکومت ناکام رہی ہے۔مودی حکومت نے بہت سے ایسے کام کئے جو جمہوری نہیں تھے۔مودی حکومت نے عوام کو یا اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔مودی حکومت مزید بہتر کام کر سکتی تھی۔کئی معاملے میں تو ایسے کام کئے جو ملک کے مفاد میں نہیں تھے۔

Last Updated : Jun 20, 2022, 11:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.