ETV Bharat / state

ممتا کی جان بچانے والا سراج الحق گمنا می کی زندگی گزارنے پر مجبور

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جان بچانے والے کانسٹیبل آج بھی اپنی نوکری اور کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے کی جد وجہد میں مصروف ہیں۔

ممتا کی جان بچانے والا سراج الحق گمنا می کی زندگی گزارنے پر مجبور
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 7:46 PM IST

21 جولائی 1993 میں یوتھ کانگریس کی قیادت کرنے والی ممتا بنرجی اور ان کے حامیوں کے ساتھ اس وقت کی بائیں محاذ حکومت کے خلاف رائٹرس بلڈنگ گھیراؤ کے دوران مبینہ پولیس فا ئرنگ میں 13 یوتھ کانگریس کے حامیوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔

ممتا کی جان بچانے والا سراج الحق گمنا می کی زندگی گزارنے پر مجبور

تقریباً 28 برس قبل کولکاتا پویس کے 26 سالہ کانسٹیبل سراج الحق منڈل نے اپنے اعلیٰ افسران کا حکم نہ مانتے ہوئے اس وقت کی یوتھ کانگریس کی اعلیٰ رہنما ممتابنرجی کی جان بچائی۔ سراج الحق منڈل نے نہ صرف اعلیٰ پولیس افسران کے حکم کو نظر انداز کردیا تھا بلکہ پو لیس بیریکیڈ توڑ کر ممتا بنرجی کو لہولہان حالت میں وہاں سے لے کر فرار ہو گئے تھے ۔

سراج الحق منڈل کو ممتابنرجی کی جان بچانے کی قیمت اپنی نوکری گنوا کر چکانی پڑی تھی۔

اس کے چند برس بعد ہی ممتا بنر جی کانگریس سے علحیدہ ہوکر ترنمول کانگریس پارٹی کی بنیاد ڈالی ۔

ممتا بنر جی کی قیادت میں ترنمول کانگریس ایک دہائی کی جد وجہد کے بعد 35 سالہ بائیں محاذ کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔ مغر بی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت بننے کے بعد سے اب تک سراج لحق منڈل نے ممتا بنرجی سے کئی مرتبہ ملاقات کی ۔

سراج الحق منڈل اور ان کے بیٹوں کو ترنمول کانگریس کی جانب سے کئی مر تبہ نوکری دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ لیکن اس پر کبھی بھی عمل نہیں کیا گیا۔

مغر بی بنگال کی موجودہ وزیر اعلیٰ کی جان بچانے والے سابق کانسٹیبل سراج الحق منڈل آج بھی انصاف کے لیے حکمراں جماعت کے اعلیٰ رہنماؤں کے گھروں کا چکر کاٹتے ہیں لیکن ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.