ETV Bharat / state

لوکل ٹرین کی خدمات معطل، مصروف ترین سیالدہ اسٹیشن ویران - اردو نیوز کولکاتا

لوکل ٹرین کی خدمات معطل ہونے سے مصروف ترین سیالدہ اسٹیشن مسافروں سے خالی ہونے کی وجہ سے بالکل ویران نظر آیا۔

sealdah station empty after suspension of local train service
لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کا اثر، مصروف ترین سیالدہ اسٹیشن ویران
author img

By

Published : May 7, 2021, 10:14 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان اسمبلی انتخابات کرانے کا فیصلہ کتنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اب واضح طور دکھائی دینے لگا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے سبب حالات تیزی سے بگڑنے لگے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

یومیہ کورونا کے تقریباً 20 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوتی ہے۔ اسی درمیان لوکل ٹرین کی خدمات کی معطلی نے ایک نئی مصیبت کو دعوت دے دی۔ ٹرینوں کی بجائے اب سرکاری اور غیر سرکاری بسوں میں مسافروں کی بھیڑ امڈنے لگی ہے۔

لوکل ٹرین کی خدمات معطل ہونے سے مصروف ترین سیالدہ اسٹیشن مسافروں سے خالی ہونے کی وجہ سے بالکل ویران نظر آیا۔ سیالدہ اسٹیشن بھارت کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں ہوتا ہے، لیکن لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کا گہرا اثر پڑنے لگا ہے۔

سیالدہ اور ہوڑہ اسٹیشنوں پر روزانہ لوکل ٹرینوں کے ذریعہ سفر کرنے مسافر بالکل نظر نہیں آئے۔ ٹرینوں سے روزانہ سفر کرنے والے مسافر اسٹیشن آنے کے بجائے سرکاری اور غیر سرکاری بس ڈیپو کی طرف رخ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے بعد سیالدہ اور ہوڑہ اسٹیشنوں پر ڈیلی پسجنرس کے بجائے میل ٹرینوں کے ذریعہ سفر کرنے والوں کی تھوڑی بہت بھیڑ نظر آئی۔ لمبی دوری کی ٹرینوں سے سفر کرنے والوں کو بھی سخت سکیورٹی انتظامات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

ان میں چند لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ دوسری ریاستوں سے سفر کرکے کولکاتا پہنچنے والے لوگوں کا آف دی ریکارڈ کہنا تھا کہ ان کا دوسری ریاستوں سے تعلق ہے۔ بنگال کی حکومت کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ممتابنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر کئی اہم فیصلے کئے جن میں لوکل ٹرین خدمات کی معطلی بھی شامل تھا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے ریاست میں جاری منی لاک ڈاؤن کے لئے نیا گائیڈ لائن جاری کیا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہے۔

جاری گائیڈ لائن کے تحت ریاست میں منی لاک ڈاؤن جاری کیا گیا ہے۔ گائیڈ لائن کے مطابق صبح سات بجے سے لے کر صبح دس بجے تک اور دوپہر تین بجے سے لے شام سات بجے تک دکانیں، بازار وغیرہ کھولنے کی ہدایت دی ہے۔ نئے گائیڈ لائن کے تحت ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی نے عید کے موقع پر ایڈوانس بونس کا اعلان کیا

واضح رہے کہ مغربی بنگال کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد نو لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب 13 ہزار کے قریب لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.