مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری آئی۔سابق کپتان سورو گنگولی اس وقت خطرے سے پوری طرح باہر آ چکے ہیں لیکن فی الحال انہیں ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا ہے۔
نجی ہسپتال کی سی ای او روپالی باسو نے کہا کہ سورو گنگولی کے دل کے تین آرٹری میں پائے گئے بلاکز میں سے ایک کو انگیو پلاسٹ کر دیا گیا ہے۔دو آرٹری کے بلاکز کے انگیو پلاسٹ باقی ہے میڈیکل بورڈ اس کا فیصلہ لے گا کہ باقی دو بلاکیج آرٹری کا انگیو پلاسٹ کیا جائے گا کہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سورو گنگولی کا ای سی جی ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔سب کچھ نارمل پایا گیا ہے۔انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔آج شام میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ہونے والی ہے اس میں سورو گنگولی کے بائی پاس سرجری سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اپنے گھر میں جیم کرنے کے دوران سورو گانگولی کے سینے میں اچانک شدید درد شروع ہو گیا تھا۔ سینے میں درد کی شکایت کے بعد ہی سورو گنگولی کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔