کولکاتا: ترنمول کانگریس کے رہنما برتو باسو نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا تھا کہ "بنگال کے ہر ضلع میں بم بنانے کا کارخانہ ہے"۔ جس کے بعد ترنمول کانگریس نے آر ٹی آئی کے ذریعے امت شاہ کے جھوٹ کا انکشاف کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ گزشتہ دنوں بنگال کے دورے پر آئے تھے اس دوران مغربی بنگال کے حوالے سے کہا تھا کہ بنگال کے ہر ضلع میں بم بنانے کا کارخانہ ہے۔ جس کی ترنمول کانگریس نے سخت مذمت کرتے ہوئے جھوٹ قرار دیا تھا۔
اس ضمن میں آج ترنمول کانگریس کے رہنما برتو باسو نے ترنمول دفتر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے تعلق بی جے پی کی جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کی قلعی کھل رہی ہے۔ وزیر داخلہ کا بنگال کے تعلق سے جھوٹی بیانبازی کا ایک آر ٹی آئی کے ذریعے انکشاف ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کے دورے پر آئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بنگال کے ہر ضلع میں بم بنانے کا کارخانہ ہے۔ ان کے اس الزام پر ساکیت گوکھیل نے وزرات امور داخلہ سے آر ٹی آئی کے ذریعے امیت شاہ کے الزامات پر جواب مانگا تھا۔
گوکھیل نے وزرات امور داخلہ سے کہا تھا کہ 'امیت شاہ کے ذریعے کیے گیے دعوے کے مطابق بم بنانے کے کارخانے کی فہرست دی جائے۔'
انہوں نے پوچھا کہ 'کیا وزرات امور داخلہ نے امیت شاہ کو اس کی جانکاری دی تھی'؟
کیا امیت شاہ کا بیان آفیسیل ریکارڈ پر مبنی ہے' ؟
بم بنانے کے کارخانوں کی کوئی فہرست حکومت مغربی بنگال یا پولس کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے'؟
لیکن وزارت امور داخلہ کی جانب سے دئے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 'اس طرح کے کارخانوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے' اس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے امن و امان کا معاملہ ریاست کا معاملہ ہے۔
برتو باسو نے کہا کہ وزارت امور داخلہ کے جواب سے واضح ہوتا ہے کہ ملک کے وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کو محض بدنام کرنے کے لئے جھوٹی خبریں گڑھی تھیں تاکہ ان کو بنگال کے الیکشن میں فائدہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ اس طرح سے جھوٹ بولیں گے تو وزارت داخلہ پر کوئی کیسے یقین کرے گا۔