ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی کی ممتا بنرجی پر تنقید

وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال کے لئے یہاں کی سیاست اور ممتا بنرجی کو ذمہ دار قرار دیا۔

Prime Minister Narendra Modi's criticism of Mamata Banerjee
وزیراعظم نریندر مودی کی ممتا بنرجی پر تنقید
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 8:37 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور یہاں کی سیاسی جماعتوں پر جم کر تنقید کی۔

Prime Minister Narendra Modi's criticism of Mamata Banerjee
وزیراعظم نریندر مودی کی ممتا بنرجی پر تنقید

انہوں نے کہا کہ بنگال کی موجودہ حالت اور غربت کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور یہاں کی سیاست ذمہ دار ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ترقی رک گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کے دور اقتدار کے دوران ترقیاتی کاموں پر گرہن لگے ہوئے تھے، اس وقت حکومت نے عوام کو ترقی سے دوررکھا۔ بائیں محاذ کے دور کے خاتمے کے بعد ممتا بنرجی اقتدار میں آئیں لیکن عوام کو مایوس کیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس لیفٹ فرنٹ کی دوسری شکل ہے۔ ان کے دور اقتدار میں لیفٹ کی طاقتیں بڑھیں، تبدیلی اقتدار کا مطلب کیا ہوا؟ ممتا بنرجی ہی اس کی وضاحت کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام آج ممتا بنرجی سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں بدعنوانی کے معاملات میں اضافہ کیسے ہوا؟ کسی بھی ملک اور ریاست کی ترقی میں بدعنوانی سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی زبان میں باتیں کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے بنگال کے عوام ایک بار تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔

مدنی پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ترنمول کانگریس، لیفٹ فرنٹ اور کانگریس تینوں اپنی اپنی پوری طاقت جھونک دی، اس کے باوجود بی جے پی کو مغربی بنگال میں حکومت بنانے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بنتی ہے تو ریاست کے عوام کو تمام ترقیاتی منصوبوں کے فائدے دلائیں گے جسے ممتا بنرجی کی حکومت نے روک رکھا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بنگال کے کسانوں کی قسمت بدلنے کی کوشش کریں گے۔ بنگال کے کسانوں کو بنیادی ترقی سے محروم رکھا گیا ہے، ممتا بنرجی کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر وزیراعظم نریندر مودی نے پہلے سیاسی جلسے کو خطاب کیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وزیراعظم کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.