ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کی ریلی  میں پرشانت کشور کی شرکت - trinamool congress rally

انتخابی حکمت عملی طے کرنے والے پرشانت کشور اور ان کی ٹیم 21جولائی کو کلکتہ کے دھرم تلہ علاقے میں ہونے والے ”شہید دیوس“ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔تاکہ 2021کے اسمبلی انتخابات سے قبل وہ بنگال کے عوام کے رجحان کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

ترنمول کانگریس کی ریلی  میں پرشانت کشور کی شرکت
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 11:41 PM IST

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ پرشانت کشور اور ان کی ٹیم کو ریلی میں شرکت کرنے کیلئے دعوت بھیج دیا گیا ہے۔سینئر لیڈر نے کہا کہ پرشانت کشور کے ”انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی“(آئی پی اے سی)کی ٹیم اتوار کو عوامی بھیڑ کے ذریعہ ان کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کرے گی تاکہ 2021کے اسمبلی انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کیا جاسکے۔

ترنمول کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ پرشانت کشور کی ٹیم پارٹی ورکروں کے مزاج کو پڑھنے کے علاوہ یہ جاننے کی کوشش کریں گے اس ریلی میں کس طبقے کے افراد کی زیادہ شرکت ہے اور وہ ممتابنرجی سے کیا امید رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ انڈین پینل ایکشن کمیٹی گزشتہ سالوں میں ہونے والی شہید دیوس کی ریلیوں کی ویڈیو کا بھی جائزہ لے گی۔گزشتہ سالوں کی ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد پرشانت کشور کی ٹیم پھر اس سال کی ریلی کی بھیڑ اور اس میں شریک افراد کا موازنہ کرے گی۔اس کے علاوہ شہید دیوس کے دستاویز، رپورٹ اور اخباری خبروں کا بھی جائزہ لے گی۔

اس کے علاوہ پرشانت کشور کی ٹیم ان مقامات کا بھی دورہ کررہی ہے جہاں پر مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ترنمول کانگریس کے ورکر مقیم ہیں۔ترنمول کانگریس کے لیڈر نے اتنی ساری ایکسائز کا مقصد صرف اور صرف اسمبلی انتخابات کی تیاری اور اس کیلئے حکمت عملی بنانا ہے۔

لوک سبھا انتخابات بی جے پی 42میں سے 18سیٹوں پر جیت حاصل کرکے بنگال میں اپنی پکڑ مضبوط بنالی ہے۔ترنمول کانگریس نے گزشتہ مہینے ہی پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے۔ممتا بنرجی کا دعویٰ ہے کہ پرشانت کشور کے ذریعہ انتخابی حکمت عملی طے کرنے کے علاوہ پارٹی کو عوامی ذمہ داری کا احساس دلانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔اس وقت سے اب تک پرشانت کشور کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ تین میٹنگ ہوچکی ہیں۔ان میٹنگوں میں انہوں نے ترنمو ل کانگریس کے وزراء،لیڈر اورورکروں کیلئے علاحدہ اسٹریجی طے کی ہے۔اس کے علاوہ پرشانت کشور پارٹی صدور کی میٹنگ میں بھی شرکت کی ہے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق پرشانت کشور نے ترنمول ضلع کمیٹی کی میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کے بعدپارٹی کی واپسی اور عوامی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے کئی اہم مشورے دیے ہیں۔میٹنگ کے دوران کشور نے پارٹی ضلع صدرو سے کہا کہ وہ اعتماد کو بحال کریں،بی جے پی نے گرچہ لوک سبھا انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔تاہم اب 2021کی تیاری پر ہمیں اپنی توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ممتا بنرجی پارٹی کی سالانہ شہید دیوس ریلی میں ”جمہوریت کو بچانے اور ای وی ایم مشین کی جگہ دوبارہ پیلٹ پیپر کی واپسی پر زیادہ زور دیں گی۔ترنمو ل کانگریس ہرسال 21جولالائی کو یوتھ کانگریس کے 13ورکروں کی شہادت کی یاد میں ریلی کا انعقاد کرتی ہے۔1993میں بایاں محاذ کے دور اقتدار میں ممتا بنرجی کی قیادت والی یوتھ کانگریس کے جلوس پر پولس فائرنگ سے 13افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Intro:Body:

test5

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.