ETV Bharat / state

Baguiati Double Murder Caseمغربی بنگال میں دو طالب علموں کے بہیمانہ قتل پر سیاست تیز - طالب علموں کا اغوا

شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ کے تحت کیشٹوپور کے دو مغوی طالب علموں کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور مین اپوزیشن جماعت بی جے پی کے درمیان لاشوں پر سیاست کرنے کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔Baguiati Double Murder Case

مغربی بنگال میں دو طالب علموں کے بہیمانہ قتل پر سیاست تیز

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 1:49 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ 22 اگست کودو طالب علموں کا اغوا کر لیا گیا تھا۔شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ علاقے میں مںگل کے روز دونوں لڑکوں کی لاشیں ملیں۔قتل کے واقعے کے بعد مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتا مجمدار دونوں طالب علموں کے والدین سے ملاقات کرنے کے گھر پہنچے۔Politics On Baguiati Double Murder Case In Kolkata

لیکن پڑوسیوں اور ترنمول کانگریس کے کارکنان نے بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان سوکانتا مجمدار کےخلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔بی جے پی کے رہنما کو والدین سے ملے بغیر واپس جانا پڑا۔

مغربی بنگال میں دو طالب علموں کے بہیمانہ قتل پر سیاست تیز
مغربی بنگال میں دو طالب علموں کے بہیمانہ قتل پر سیاست تیز

بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتا مجمدار کے واپس لوٹنے کے چند منٹوں کے اندر اندر ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی منشی مہلوکین کے والدین سے ملنے کے لئے پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Two Students Murder اغوا کے بعد دوطالب علموں کا قتل

وہاں موجود ترنمول کے کارکنان نے رکن اسمبلی کی مہلوکین کے والدین سے ملاقات کرانے کی راہ ہموار کی۔مغربی بنگال میں دس بارہ برسوں کے دوران میت پر سیاست کرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اب تک جاری ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کےشمالی24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ علاقے سے پولیس نے دو طالب علموں کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔ شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے طالب علموں کا 22 اگست کواغوا کیا گیا تھا۔ تاوان کی رقم نہیں ملنے کے سبب نامعلوم شرپسندوں نے قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی

شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ علاقے میں سڑک کے کنارے دو مغوبہ طالب علموں کی لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.