ETV Bharat / state

مودی اور ممتا کی ورچوئل میٹنگ 24 نومبر کو - اہم موضوع پر تبادلہ خیال

میٹنگ میں وزیراعلی ممتا بنرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مودی اور ممتا کی ورچوئل میٹنگ 24 نومبر کو

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 8:04 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان آئندہ 24 نومبر کو ورچوئل کانفرنس کے ذریعے میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 'وزیراعلی ممتا بنرجی، وزیر اعظم سے ورچوئل میٹنگ کے دوران کورونا ویکسن کی تقسیم سے متعلق اہم باتیں کریں گی۔'

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اس میٹنگ کو بڑی اہمیت دے رہیں ہیں کیونکہ کورونا ویکسن کی تقسیم کے لئے مغربی بنگال کو کس زمرے میں رکھا جائےگا، اس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اگلے سال اپریل تک کورونا وائرس کی ویکسن بھارت آ جائےگی۔ جون اور جولائی کے درمیان بھارت کے 25 کروڑ لوگوں میں ویکسن تقسیم کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی، وزیر اعظم سے ورچوئل کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کرنے والی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے فعال کیسز کی رفتار میں کمی آئی ہے۔
مغربی بنگال میں یومیہ ساڑھے تین ہزار سے بھی کم فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

وہیں ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد چار لاکھ 52 ہزار پہنچ گئی ہے جبکہ اس وباء سے اب تک ساڑھے سات ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.