بھارت كی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی عامر خان اور كرینہ كپور خان كی نئی فلم لال سنگھ چڈھا كی مخالفت میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ PIL against lal singh chaddha in calcutta high court بی جے پی رہنما اور وكیل نازیہ الہیٰ خان نے عامر خان اور كرینہ كپور خان كی فلم لال سنگھ چڈھا كے خلاف كلكتہ ہائی كورٹ میں پی آئی ایل داخل كرتے ہوئے اس پر مكمل طور پرپابندی عائد كرنے كا مطالبہ كیا ہے۔
اسی درمیان بی جے پی كی رہنما اور وكیل نازیہ خان الہیٰ نے كہاكہ اس طرح كی فلموں سے ملك كا ماحول خطرے میں پڑ سكتا ہے۔ اس میں ایسی بہت سی باتیں جس پر اعتراض كیا جا سكتا ہے اور كیا بھی جارہا ہے۔ اس كو لے كر لوگ منفی باتیں كرتے ہیں۔ انہوں نے كہاكہ اس فلم لال سنگھ چڈھا كے خلاف پی آئی ایل داخل كرنے كا مقصد فلم پر پابندی عادئ کرنا ہے۔ ملك كی دیگر ریاستوں میں بھی اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ كلكتہ ہائی كورٹ سے اپیل ہے كہ اس معاملے میں مداخلت كرے۔ پی آئی ایل پرجلد سے جلد سماعت كرنے كی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ سپر اسٹار عامر خان نے 2015 میں نئی دہلی میں رام ناتھ گوئنکا ایکسیلنس ان جرنلزم ایوارڈز میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ ملک میں ہونے والے واقعات کو لے کر پریشان ہیں- ان میں عدم تحفظ اور خوف کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Anupam Kher on Laal Singh Chadda لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر انوپم کھیر کا عامر خان کو طنز
عامر نےیہ بھی کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بچوں کی حفاظت کے لئے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز بھی دی ہے جو ان کے لئے تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا تھا، کہ 'جب میں گھر پر کرن سے بات کرتا ہوں تو وہ کہتی ہیں۔کیا ہمیں ہندوستان سے باہر جانا چاہیے؟' کرن کے لئے یہ ایک بڑا بیان ہے۔ وہ اپنے بچے کے لئے ڈرتی ہے، وہ ڈرتی ہے کہ ہمارے اطراف میں کیا ہورہا ہے۔ وہ روز اخبار کھولنے سے ڈرتی ہے۔ عامر خان کے اس بیان نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کردیا تھا۔