ETV Bharat / state

BBC Documentary At Jadavpur University جادوپور یونیورسٹی میں بی بی سی کی متنازعہ دستاویزی فلم کی نمائش - مغربی بنگال کے دارالحکومت کے جنوب

کولکاتا کی باوقار جادو پور یونیورسٹی (جے یو) کے کیمپس میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی متنازع دستاویزی فلم کی پرامن طریقے سے نمائش کی گئی۔ اس موقع پر کوئی مخالفت نہیں کی گئی۔ Screening Of BBC Documentary At Jadavpur University

جادوپور یونیورسٹی میں بی بی سی کی ایک متنازع دستاویزی فلم کی نمائش

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 4:12 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع تاریخی کولکاتا کی باوقار جادو پور یونیورسٹی (جے یو) کے کمپلیکس میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی ایک متنازع دستاویزی فلم کو پرامن طریقے سے نمائش کی گئی۔ ریاستی حکومت،پولیس انتظامیہ یاپھرکسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے متنازع دستاویزی فلم کو لے کرکسی بھی طرح کی کوئی مخالفت نہیں کی گئی۔سی پی آئی ایم کی طالبہ ونگ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFIایس ایف آئی) کی جانب سے فلم کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ایس ایف آئی کی جے یو ( جادو پور یونیورسٹی)کی زونل کمیٹی کے رکن سوونکر مجمدار کے مطابق یونیورسٹی کے 200 سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکریننگ بغیر کسی مزاحمت یا خلل کے پرامن طریقے سے کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں عام لوگوں کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تمام طلبا نے دستاویزی فلم دیکھی۔دو چار دنوں میں اس فلم کو لے کر اپنے اپنے خیالات کو سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔

ایس ایف آئی کے کولکاتا کے ضلع صدر دیبنجن دے نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ اس کے بارے میں جادو پور یونیورسٹی کے حکام کو مطلع کرنےکے لئے ایک باضابطہ ای میل پہلے ہی بھیجی جا چکی ہے۔منگل کی رات نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمپس میں اس فلم کی نمائش کو لے کر زبردست ڈرامہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Pathan Released in Muzaffarnagar مظفرنگر میں پٹھان فلم سخت سکیورٹی کے درمیان ریلیز

جمعہ کو ایس ایف آئی پریسیڈنسی یونیورسٹی (پی یو) کے کیمپس کے اندر دستاویزی فلم کی اسکریننگ کی گئی۔ اسکریننگ پی یو کیمپس کے اندر بیڈمنٹن کورٹ میں شام 4 بجے ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.