ETV Bharat / state

Opposition Parties اپوزیشن جماعتوں کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید

اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی مغربی بنگال کی حکومت پر ڈینگی پر قابو پانے میں ناکامی اور مریضوں کی تعداد سے متعلق اعداد وشمار چھپانے کا الزام لگایا۔ Opposition Parties

اپوزیشن جماعتوں کا مغربی بنگال حکومت پر تنقید

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 2:09 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے مغربی بنگال حکومت پر ڈینگی کے قہر پر قابو پانے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع اس وقت ڈینگی سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال محکمہ صحت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن اس ڈینگی پر قابو پانے کی مہم میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی کارکرگی مایوس کن رہی ہے۔ کے ایم سی کی جانب سے ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا جس سے اس وبا پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ Opposition Parties Slam West Bengal Govt

اپوزیشن جماعتوں کا مغربی بنگال حکومت پر تنقید
اپوزیشن جماعتوں کا مغربی بنگال حکومت پر تنقید

انہوں نے کہا کہ حیرت تو اس بات پر ہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے چند روز قبل کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی ڈینگی پر قابو پانے کی لڑائی میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو تمام ذمہ داریاں نہیں لے سکتی ہے۔ بے شک عام لوگوں کو اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیے لیکن کے ایم سی نے کیا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کولکاتا، شمالی 24 پرگنہ اور مرشد آباد میں ڈینگی سے برا حال ہے۔ کولکاتا کے بیشتر وارڈوں میں کوڑوں کا انبار لگا ہوا ہے۔ اب تو عام لوگ کچڑے کو صاف نہیں کرسکتے ہیں اس کی ذمہ داری کے ایم سی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dengue Claims Doctor Life ڈینگی میں مبتلا آئی ڈی ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹنیڈنٹ کی موت

دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ مغربی بنگال کے تمام اضلاع اس وقت ڈینگی سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ حکومت ڈینگی سے مرنے والوں اور اس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ہسپتالوں کو عدد و شمار کو لے کر بات نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر کے بولنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.