کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی کے باہر حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی بے عزتی کرتے ہے۔ اگر اسمبلی میں بی جے پی کے قائدین اور وزیر اعظم مودی کی بے عزتی کی جاتی ہے تو اصولی طور پر اس کا جواب دینا میری ذمہ داری بنتی ہے۔Opposition Leader Suvendu Adhikari Slam CM Mamata Banerjee Over Assembly attendence
بی جے پی کے رکن اسمبلی شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ جس طرح کی عزت حکمراں جماعت کے ممبران اسمبلی کو ملتی ہے۔ کیا اسی طرح کی عزت بی جے پی کے ممبران اسمبلی کو دی جاتی ہے۔ اگر وہ واقعی چاہتے ہیں کہ بی جے پی ارکان اسمبلی آئیں تو کارڈ پر ان کے نام چھاپ کر انہیں مدعو کریں۔ اس کے بعد ہم جائیں گے۔
حزب اختلاف کے رہنما سبھندو ادھیکاری نے کہاکہ حال ہی میں اسمبلی سے ایک کارڈ پرنٹ کیا گیا تھا لیکن اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کا نام نہیں ہے۔ 1956 کے بعد اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
شھندو ادھیکاری نے 2020کے 19 دسمبر کو بی جے پی میں شامل ہوئے۔ پارٹی لیڈر کے ساتھ ان کی دوری اس سے بہت پہلے پیدا ہو گئی تھی۔ اس کے بعد نندی گرام اسمبلی انتخابات میں ممتا اور شبھندو ادھیکاری ایک دوسرے کے حریف تھے۔ نندی گرام اسمبلی حلقے سے شبھندو جیت گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Meet Suvendu وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری سے ملاقات
بعد میں ممتا نے بھوانی پور سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعدشبھندو ممتا کو 'کمپارٹمنٹل چیف منسٹر' کہہ کر طعنے دیتے رہے۔ انہوں نے ترنمول پر پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی' کہہ کر حملہ کرنا شروع کیا۔ دوسری طرف ممتا نے بھی مختلف مواقع پر حملہ کیا مگر آج دونوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی اور ایک دوسرے کی تنقید بھی کی۔Opposition Leader Suvendu Adhikari Slam CM Mamata Banerjee Over Assembly attendence