نوبل ایوارڈ سے نوازے جاچکے بھارتی امریکہ ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے کورونا سے لڑنے کےلئے مضبوط قیادت کی بات کو مضحکہ خیز بتایا اور کہا کہ یہ تصور ہی تباہ کن ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پروفیسر بینرجی سے پوچھا کہ لوگوں کے دماغ میں یہ بات ڈالی جارہی ہے کہ مضبوط لیڈر ہی وائرس سے لڑسکتا ہے پروفیسر بینرجی نے اس تصور کو خارج کیا اور کہا’’اگر کوئی مضبوط شخص کے اصول پر یقین کرتا ہے،تو یہ وقت خود کو اس غلط فہمی سے بچانے کا ہے۔‘‘
ڈاکٹر بینرجی نے اس طرح کے تصور کے پنپنے کو تباہ کن بتایا اور امریکھئ ئف۹ی۷ئیہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برازیل کے صدر جیر بولسونارو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں میں دو نام نہاد بڑے لیڈر ہیں لیکن کورونا وہاں تباہی مچائے ہوئے ہے
انہوں نے کہا،’’امریکہ اور برازیل دو ایسے ملک ہیں ،جہاں بری طرح گڑبڑ ہورہی ہے ۔یہ دو نام نہاد مضبوط لیڈر ہیں،جو سب کچھ جاننے کا دکھاوا کرتے ہیں ،لیکن وہ جو بھی کہتے ہیں ،وہ مضحکہ خیز ہوتا ہے۔‘‘