وزیر تعلیم نے کہا کہ مغر بی بنگال میں تعلیمی نطام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کے لیے حکومت اور یونیورسٹی کے تمام وائس چانسلروں کے ساتھ میٹنگ کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ کئی دنوں تک جا ری رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران تمام لوگوں نے ریٹا ئر ڈ اساتذہ کی دوبارہ تقرری کی مخالفت کی ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ ریٹا ئرڈ اساتذہ کی جگہ نئے لوگون کو موقع ملنا چا ہئے ۔
پارتھو چٹر جی کا کہنا ہے کہ ایس ایس سی اور دیگر امتحانات کے نتائج کے بعد تقرری عمل میں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے ہمیں پتہ چل سکے کہ بھرتی کس طرح سے ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی کالجوں اور اسکولوں میں ریٹا ئر کی عمر گزرجانے کے باوجود لیکچرار اور اساتذہ پڑھانے کا کام جاری رکھا ہے ۔ایسا نہیں چلے گا ۔
وزیر تعلیم کےب مطابق ریاست کے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے تحریری طور پر مشورے طلب کیے گیے ہیں۔