ETV Bharat / state

Protest Against Islamophobia In Kolkata: پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف کولکاتا میں احتجاجی مظاہرہ کا منصوبہ - شان رسول میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف صدائیں بلند

مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ یہ معاملہ نجی نہیں بلکہ ایمان سے جڑا ہوا ہے، جب جہاں ایمان کی بات آئے جائے تو خاموش نہیں رہا جاسکتا اور آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ Muslims Decided to Protest against Islamophobia in Kolkata

شان رسول میں گستاخی کے خلاف جمعہ کو مظاہرے

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 1:25 PM IST

مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں مختلف ملی اداروں کی جانب سے نماز جمعہ کےبعد رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے نوپور شرما، نوین جندال اور بی جے پی کے خلاف احتجاج کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں بھی شان رسول میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔

ریاستی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی سرکاری ردعمل نہیں آیا ہے لیکن ملی اداروں نے اس ضمن میں سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی درمیان بیشتر اضلاع میں مختلف ملی اداروں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد گستاخ نوپور شرما، نوین جندال اور بی جے پی کے خلاف احتجاج و مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Muslims Decided to Protest against Islamophobia in Kolkata

شان رسول میں گستاخی کے خلاف جمعہ کو مظاہرے

جنوبی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر میٹیابرج، گارڈن ریچ سے لے کر خضرپور اور کولکاتا کے مختلف علاقوں میں رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔کولکاتا سے متصل اضلاع شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ سمیت دور دراز کے اضلاع میں بھی بعد نماز جمعہ تمام ملی اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ یہ معاملہ نجی نہیں بلکہ ایمان سے جڑا ہوا ہے، جب جہاں ایمان کی بات آئے جائے تو خاموش نہیں رہا جا سکتا اور آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Police Case Over Hate On Social Media: نفرت پھیلانے کے الزام میں نُپور شرما، صبا نقوی، نوین جندل و دیگر کے خلاف مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.