محمڈن اسپورٹنگ اور قومی فٹبال ٹیم کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ شروعات سے ہی دونوں ٹیموں کی جانب سے پے در پے حملے دیکھنے کو ملے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ رہی مگر کسی کو سبقت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا سلسلہ جاری رہا۔
بھارتی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنائی اور حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ قومی فٹبال ٹیم کی جانب سے فاروق اور پنڈت نے ایک - ایک گول کیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی مگر حریف ٹیم کی دفاعی دیوار شگاف ڈالنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کلکتہ فٹبال لیگ: خضرپور ایس سی اور جارج ٹیلی گراف کا میچ ڈرا
محمڈن اسپورٹنگ کو قومی فٹبال ٹیم کے ہاتھوں ایک نمائشی فٹبال میچ میں 0-2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میچ کے اختتام پر محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ نے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال ) اور آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کا نمائشی فٹبال میچ کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
کلب انتظامیہ نے کہا کہ ڈورنڈ کپ 2021 سے پہلے نمائشی میچ کھیلنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ تیاری اچھی ہوئی ہے اور امید کرتے ہیں کہ توقع کے مطابق ٹیم کی کارکردگی ہوگی۔