محمڈن اسپورٹنگ نے کلب ٹنٹ میں ایران کے عظیم فٹبالروں میں سے ایک ماجد بشکار کا شاندار استقبال کیا ۔ بتیس برس کولکاتا کا دورہ کرنے پر انہیں خصوصی ایوارڈ سئ نوازا۔ مجد بشکار کا شمار ان بیرون ممالک کھلاڑیوں ہوتا ہے جنہوں نے کولکاتا کے میدان میں سب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ان کا تعلق ایران سے ہے ۔ وہ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی جانب سے 1982 سے 1987 تک کھیل چکے ہیں۔
محمڈن اسپورٹنگ کلب کو، 16 ٹرافی جتانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ جن میں دو بار فیڈریشن کپ، دو بار روورس کپ ،دو بار بردولوئی ٹرافی انڈیپینڈنس ڈے کپ، سیت ناگجی کپ، نظام کپ، ائیر لائنس گولڈ کپ، پیرلیس کپ، اور سنجئے گاندھی کپ شامل ہے ۔
اس موقع پر ماجد بشکار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح پزیرائی میرے لئے باعث فخر ہے ۔ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ۔ اس طرح سے میرا استقبال میں اسے کبھی بھول نہیں سکتا۔ ایک بار پھر کولکاتا آکر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے اور یہ احساس میرے لئے قابل تحسین ہے۔ میدان میں میرے سب سے بڑے حریف سبرتو مکھرجی میرے انتظار میں نظرے بچھائے تھے ۔
اس کے بعد دونوں افسانوی کھلاڑیوں نے نامہ نگاروں کو کئی دلچسپ واقعات سنائے۔ سبرتو بھٹا چاریہ نے کئی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے میدان پر اپنے سب سے بڑے حریف کے متعلق کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کولکاتا فٹ بال میں بیرون ممالک کے کھلاڑیوں میں ماجد بشکار سب سے بہترین کھلاڑی ہیں۔
بشکار کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کے جنرل سیکریٹری محمد قمرالدین نے کہا کہ آج ہم ماجد بشکار کو اپنے درمیان پاکر بے حد خوش ہیں اور فخر محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ہمارے کلب کے لئے جو کیا ہے اس کا اظہار کرنے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ اس کے لئے ہم ان کے بے حد ممنون ہیں۔