شمالی دیناج پور:مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے رکن اسمبلی کریم چودھری نے کہا کہ اس وقت تک وہ اپنے باغی تیور کو ترک نہیں کریں گے جب تک ان کی تجویز پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔ کیونکہ انہوں نے پارٹی کے حق میں تجویز دی ہے۔ دوسری طرف ضلع ترنمول کانگریس کے صدر کنیا لال اگروال نے کہا کہ رکن اسمبلی سے ملاقات کے دوران دوستانہ بات چیت ہوئی۔ وہ بات چیت کی مکمل رپورٹ پارٹی کے اعلیٰ کمان کو دیں گے۔امید ہے کہ بزرگ سیاسی رہنما کی ناراضگی دور ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے اسلام پور کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری اور ضلع صدر کنیا لال اگروال کے درمیان تنازع انتہا کو پہنچ گیا تھا۔ ترنمول کانگریس اسلام پور بلاک صدر ذاکر حسین کو ذمہ داری سونپتے ہی یہ تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے۔ بلاک صدر ذاکر حسین کے حامیوں پر حال ہی میں ایک سویک والنٹیر پر حملہ کرنے کا الزام ہے ۔ الزام ہے کہ تھانے میں اس کے خلاف تحریری شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Advises Amit Shah ممتا کا وزیر داخلہ کو بنگال کے بجائے منی پور کا دورے کرنے کا مشورہ
کریم چودھری نے کہا کہ اگر ان کی تجویز منظور کر لی گئی تو ان کا باغی تیور کو ترک کریں گے۔ ضلع صدر کنیا لال اگروال نے ان سے دو دن کا وقت مانگا ہے۔ کریم چودھری نے کہا کہ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار ضلع صدر سے کیا ہے۔ گیند اب پارٹی ضلع صدر کے کورٹ میں دی گئی۔ ضلع صدر کنیا لال اگروال نے کہا کہ میٹنگ کی رپورٹ پارٹی کی ریاستی کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ اس کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔