ETV Bharat / state

'اللہ انسانوں کو آزمائش میں ڈال کر صبر کا امتحان لیتا ہے' بنگال کابینی وزیر

کابینی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ انسان کتنی بھی جدید ٹیکنالوجی ایجاد کرلے لیکن اللہ کی ایک آزمائش کے سامنے بے کار ہے۔

minister javed ahmed khan
minister javed ahmed khan
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 12:40 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے سبب خون کی قلت کی خبریں ملتی رہتی ہیں۔ اسی دوران سماج میں چند ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرکے عوام کی خدمات کرتے ہیں۔

javed ahmed khan

بنگال کابینہ کے وزیر جاوید احمد خان نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کتنی بھی جدید ٹیکنالوجی ایجاد کرلے لیکن اللہ کی ایک آزمائش کے سامنے بے کار ہے۔

جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ انسانوں نے دور جدید میں اتنی ترقی کر لی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے، انسان چاند سے لے کر سیارے تک پہنچ چکا ہے اور اس کی خواہش کا تعاقب اب بھی جاری ہے۔

minister javed ahmed khan
minister javed ahmed khan
انہوں نے کہا کہ 5 جی آرہا ہے جس کے ذریعہ بیڈ روم کی باتیں سنی جا سکتی ہیں، انسانوں کی تمام ترقی کے درمیان ایک ایسا وائرس جسے نہ کوئی دیکھ سکتا ہےاور نہ اسے احساس کیا جا سکتا ہے، یہ وائرس خاموشی سے آتا ہے اور لوگوں کو خاموش کرکے چلا جاتا ہے۔ریاستی وزیر نے کہا کہ اللہ کی ایک چھوٹی آزمائش کے سامنے ساری دنیا ہیچ ہے، سارے طاقتور ممالک نے اس ایک وائرس کے سامنے اپنے آپ کو خودسپردگی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کیمپ کے انعقاد کرنے والے ہی سماج کے اصل ہیرو ہیں، ان کی ایک کوشش سے لوگوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.