ETV Bharat / state

Firhad Hakim Slams BJP: تریپورہ تشدد معاملے پر وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی پر تنقید - تریپورہ تشدد

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے تریپورہ میں ہوئے ضمنی انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جہاں بی جے پی ہے، وہاں جمہوریت خطرے میں ہے۔ Firhad Hakim Slams BJP on Tripura Violence

وزیر فرہاد حکیم نے تریپورہ تشدد پر بی جے پی پر تنقید کی

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 3:25 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے تریپورہ میں ضمنی انتخابات کے دوران ہوئے پرتشدد واقعے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر پر جم کر تنقید کی۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی من مانی کے سبب پورے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ ہر آدمی پریشان ہے لیکن حکومت کو کسی کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ Firhad Hakim Slams BJP on Tripura Violence

انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے۔ جہاں بی جے پی نے ان حلقو پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت جھونک دی۔ عوام کو ووٹ ڈالنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔ یہاں تک صحافیوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ یہ بات ثابت ہو گئی کہ جہاں بی جے پی ہے وہاں جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2024 تک ہی بی جے پی کا کھیل ہے۔ اس کے بعد بھارت کے عام لوگ اس سیاسی جماعت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ یہ پارٹی زندگی بھر تک یاد رکھے گی۔

مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا کہ کہاں ہیں گورنر جگدیپ دھنکر جو بنگال کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹویٹ کرتے ہیں، آج انہیں تریپورہ کا واقعہ نظر نہیں آیا۔ گورنر جگدیپ دھنکر صاحب آپ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف ٹویٹ کرکے دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Firhad Hakim on Agnipath Scheme: مرکزی حکومت فوج کو لے کر کھیل نہ کرے: وزیر فرہاد حکیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.