ETV Bharat / state

مہیر گوسوامی نے کیا ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اعلان - مغربی بنگال

شمالی بنگال کے کوچ بہار جنوب سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی نے ترنمول کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کے اعلان سے ممتا بنرجی کو زوردار جٹھکا لگا ہے۔

mihir goswami announces to end his relation with party
مہیر گوسوامی نے کیا ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اعلان
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 8:07 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتیں اپنے آپ کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں وہیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بھی اپنے باغی و ناراض رہنماوں کو منانے کی کوشش تیز کردی ہے۔

ترنمول کانگریس کے مختلف باغی رہنما شبھندو ادھکاری، رکن اسمبلی رابندر ناتھ گھوش، رکن اسمبلی نعمت شیخ کی ناراضگی ابھی دور نہیں ہوئی تھی کہ رکن اسمبلی مہیر گوسوامی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

کوچ بہار جنوب سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کا مستعفی ہونا ترنمول کانگریس کے لیے شمالی بنگال میں ایک بڑا جھٹکا ہے۔ مہیر گوسوامی سے پارٹی کا رشتہ کافی پرانا ہے لیکن گزشتہ چند مہینوں سے انہوں نے سوشیل میڈیا پر متعدد پارٹی مخالف پوسٹ دیئے تھے۔ رکن اسمبلی کے پارٹی مخالف پوسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد سے قیاس آرائی تیز ہو گئی تھی کہ وہ بہت جلد ترنمول کانگریس سے الگ ہوجائیں گے۔

مہیر گوسوامی نے آج سوشل میڈیا پر ترنمول کانگریس سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد نامہ نگاروں نے ان سے رابطہ کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کے پارٹی چھوڑنے پر ترنمول کانگریس کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ کوچ بہار ضلع ترنمول کانگریس کے صدر عبدالرشید غازی نے کہا کہ انہیں اس سلسلے اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.