ETV Bharat / state

مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں محفل ذکر رسولﷺ منعقد

جنوبی کولکاتا کے 66 نمبر وارڈ میں واقع مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں محفل ذکر رسول کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں ذکر رسولﷺ محفل کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 1:49 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر ذکر محفل رسول کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مفتی مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ صرف 12 ربیع الاول ہی نہیں بلکہ یہ پورا مہینہ مسلمانوں کے لئے اہم ہے۔

مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں ذکر رسولﷺ محفل کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اگلے تین چار دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے والا ہے اسی کے مدنظر مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں اگلے تین چار دنوں تک حضرت محمدﷺ کی شان میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل بارش کے سبب سڑکوں کی حالت بہت ہی خراب ہے، اسی وجہ مدرسے کے اندر ہی تقریبات کا منصوبہ ہے۔ عام لوگوں نے بھی ایسا ہی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس موقع پر مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے نعت رسول پیش کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں کو ماہ ربیع الاول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ سنچر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو اب تک جاری ہے، علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں جمعہ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بشیرہاٹ میں ڈینگو اور ملیریا کی وبا سے لوگوں میں دہشت

غورطلب ہے کہ مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا سیزن چل رہا ہے جو ایک مہینہ یعنی اگلے ماہ نومبر تک جاری رہے گا۔

ریاستی حکومت، محکمہ صحت اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے ہر تہوار کے لئے گائیڈ لائن جاری کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.