ETV Bharat / state

ممتا نے ترنمول کے تمام فاتح امیدواروں کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 5:07 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے چاروں فاتح امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگال ہمیشہ ’پروپیگنڈہ اور نفرت کی سیاست‘ کی جگہ ترقی اور اتحاد کا انتخاب کرے گا۔

mamata congratulates all winging trinamool congress candidate
ممتا نے ترنمول کے تمام فاتح امیدواروں کو مبارکباد دی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے چاروں فاتح امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگال ہمیشہ ’پروپیگنڈہ اور نفرت کی سیاست‘ کی جگہ ترقی اور اتحاد کا انتخاب کرے گا۔

محترمہ بنرجی نے ٹویٹر پر کہا،’میری تمام چاروں فاتح امیدواروں کو دلی مبارکباد۔ یہ جیت عوام کی جیت ہےکیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگال کس طرح ہمیشہ پروپیگنڈے اور نفرت کی سیاست کے بجائے ترقی اور اتحاد کا انتخاب کرے گا‘۔

انہوں نے دہرایا،’عوام کے ’آشیرواد‘ سے، ہم بنگال کو مزید بلندیوں پر لے جانے کا وعدہ کرتے ہیں‘۔

پارٹی نے چاروں اسمبلی حلقوں گوسابہ، کھردہ، دنہاٹا اور شانتی پور میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے چار اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں غیر معمولی جیت درج کی۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چار میں سے دو سیٹوں پر ایک ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے جیت ملی ہے جبکہ ایک سیٹ پر ایک لاکھ کے قریب اور ایک پر پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی ملی ہے۔

ضمنی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 76 فیصد سے زائد ووٹ ملے، بی جے پی کو 17 فیصد جبکہ سی پی آئی ایم سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کو سات فیصد ووٹ ملے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.