ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے اعلیٰ رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری سونپی - senior leader got responsibility

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اعلیٰ رہنماؤں کو مختلف اضلاع کے ناراض رہنماؤں اور کارکنان کو منانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ممتا بنرجی نے اعلیٰ رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری سونپی

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 12:14 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہر دوسرے دن کسی نہ کسی ضلع سے کسی نہ کسی رہنما کے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں آتی ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی

خیال رہے کہ اب تک سات ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان نے ترنمول کانگریس کو چھوڑ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

وہیں اسی دوران رواں ماہ جنوری میں کل 27 ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پارٹی کو مزید نقصان ہونے سے بچانے کے لیے تجربہ کار رہنما فرہاد حکیم، پارٹی کے صد سبرتو بخشی اور پارتھو چٹرجی کو بڑی ذمہ داری سونپی ہےْ

ترنمول کانگریس نے اعلیٰ رہنماؤں کو مختلف اضلاع کے ناراض رہنماؤں اور کارکنان کو منانے کی ذمہ داری

وزیر فرہاد حکیم کو ترنمول کانگریس میں پڑنے والی شگاف کی مرمت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیر فرہاد حکیم نے ہاوڑہ ضلع کی ذمہ داری سنبھالتے ہی سب سے پہلے ناراض وزیر راجیب بنرجی سے فون کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی کو جنگل محل مشرقی اور مغربی مدنی پور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے صدر سبرتو بخشی کو کوچ بہار ضلع میں ناراض کارکنان اور رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہوڑہ، کوچ بہار اور دونوں مشرقی اور مغربی مدنی پور ضلع میں دل بدل کے کھیل میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.