ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے مرشدآباد کے پانچ مزدوروں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'جموں و کشمیر میں فی الحال کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہے اور امن و امان کلی طور پر مرکزی حکومت کے ماتحت ہے، جس طرح بنگال کے پانچ غریب مزدوروں کا قتل کیا گیا ہے وہ نہایت ہی افسوس ناک ہے منصوبہ بند طور پر ان کا قتل کیا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی منصفانہ جانچ ہو تاکہ سچ کا پتہ چل سکے، ہماری حکومت نے اس سلسلے میں کشمیر کے انتظامیہ سے بات کرنے کی ذمہ داری جنوبی بنگال کے اے ڈی جی سنجئے سنگھ کو دی ہے'۔
دوسری جانب ہماری پارٹی کے رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان انکے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لیے مرشدآباد جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری حکومت متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے تیار ہے'۔