ETV Bharat / state

Mahua Moitra مہوا موئترا کا حکومت پر آئی فون اور ای میل کو ہیک کرنے کا الزام - مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے کرشنا نگر

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا جو پارلیمانی اتھیکس کمیٹی کے ذریعہ 'کیش فار کیوری اسکام میں تحقیقات کی زد میں ہیں، نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اب ان کے آئی فون اور ای میل کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ رکن پارلیمان نے اس سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے ایپل سروسز سے موصول ہونے والی کمیونیکیشنز جاری کیں۔

مہوا نوئترا کا حکومت پر آئی فون اور ای میل کو ہیک کرنے کا الزام ،ایپل نے مطلع کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 1:00 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا کا الزام ہے کہ ان کا آئی فون ہیک کرنے کی کوشش کر جارہی ہے۔ موئترا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ سنسنی خیز انکشاف کیا۔ ایپل کے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے موبائل پر ایپل کی جانب سے جو پیغامات موصول ہوئے ہیں اس کے اسکرین شاٹس شئیر کر دیا ہے۔ یہ پیغامات ہیکنگ کی مشتبہ کوشش کے ثبوت کے طور پر پیش کیے گئے تھے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے کہاکہ ایپل کی طرف سے ٹیکسٹ اور ای میل موصول ہوا ہے جس میں مجھے متنبہ کیا گیا ہے کہ میرے فون اور ای میل کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کے دفتر کو ٹیگ کیا۔ مہوا موئترا نے اڈانی گروپ پر جوابی حملہ بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایپل کی طرف سے الرٹ ایکس پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ آپ کے موبائل پر حملہ آور آپ کے آئی فون کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایپل کا خیال ہے کہ آپ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو آپ کے ایپل آئی ڈی سے وابستہ آئی فون ہیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حملہ آور ممکنہ طور پر آپ کو انفرادی طور پر نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ آپ کون ہیں یا آپ کیا کرتے ہیں۔

  • Received text & email from Apple warning me Govt trying to hack into my phone & email. @HMOIndia - get a life. Adani & PMO bullies - your fear makes me pity you. @priyankac19 - you, I , & 3 other INDIAns have got it so far . pic.twitter.com/2dPgv14xC0

    — Mahua Moitra (@MahuaMoitra) October 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔آپ کسی کے موبائل کو یوں ہیک نہیں کرسکتے ہیں۔اپیل نے مزید بتایا کہ وہ آپ کے حساس ڈیٹا، کمیونیکیشنز، یا یہاں تک کہ کیمرے اور مائیکروفون تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ ممکن ہے کہ یہ غلط الارم ہو، براہ کرم اس انتباہ کو سنجیدگی سے لیں۔

یہ بھی پڑھیں:Cash for Query Case پارلیمنٹ کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے مہوا موئترا کو 2نومبر کو طلب کیا

سوشل میڈیا پوسٹ میں رکن پارلیمان مہوا موئترا نے ایک اور اہم سیاسی شخصیت، پرینکا چترویدی کا بھی ذکر کیا، جو شیوسینا پارٹی کی رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمان ہیں۔ مہوا موئترا کے مطابق وہ اور پرینکا چترویدی کو ہی ہدف نہیں بنایا گیا ہے بلکہ اس معاملے میں تین دیگر افراد، جن کا تعلق حزب اختلاف کے اتحاد 'انڈیا' سے ہے، مبینہ طور پر اسی طرح کے پیغامات موصول ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.