عام لوگ جہاں ایک طرف کورونا کے مریضوں کے قریب تک جانے گھبراتے ہیں دوسری طرف ریاست مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے مجسٹریٹ تہوار کے موقع پر اپنے ہاتھوں سے پھلوں کی ٹوکری کا تحفہ دیا۔
پرولیا ضلع کے محسٹریٹ راہل مجمدار نے کورونا ہسپتال کا دورہ کیا اور اپنے ساتھ مریضوں کو دینے کے لئے تحفہ بھی ساتھ لئےسکیورٹی گارڈ اور دیگر ملازمین ان کی مدد کرنی کی کوشش کی تو انہوں صاف طور پر انکار کر دیا۔
ضلع مجسٹریٹ راہل مجمدار کا کہنا ہے کہ مرض کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے مریضوں کو نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کے لئے کچھ کروں گا تو کل میرے لئے کوئی کچھ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے لئے کسی کو اپنی جان خطرے میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے. میں تنہا ہی سب کچھ کر سکتا ہوں۔
ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ ہمدردی کی بھی سخت ضرورت ہے جو انہیں نہیں مل پا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ایک گاؤں ایسا بھی جہاں فائرنگ کرکے تہوار منایا جاتا ہے
ریاست میں گزشتہ کئی دنوں یومیہ چار ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔