ETV Bharat / state

مغربی بنگال: 17علاقوں میں از سر نو لاک ڈاؤن - بنگال میں لاک ڈاون

انتظامیہ نےکہا ابتدائی دنوں کی طرح کنٹینمنٹ زونز میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

مغربی بنگال: 17علاقوں میں از سر نو لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:58 PM IST

کولکتہ شہر سے متصل ہوڑہ ضلع میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد میں کمی کے باوجود 17علاقوں میں از سر نو لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔پہلے ہوڑہ ضلع میں 36کنٹیمنٹ زون تھے جو اب کم ہوکر 17ہوگئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کے باوجود کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جمعرات کی شام 5 بجے سے شہر کے 17 علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں سختی سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

تاہم ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر بسوں، آٹورکشہ اور نجی گاڑیوں، کاروں و موٹرسائیکل کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

گاڑیوں کو کنٹیمنٹ زون کے بجائے دوسرے علاقوں میں موڑ دیا جائے گا۔تاہم کنٹیمنٹ زون میں کسی بھی قسم کی گاڑیوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔اس سے قبل، 24 مئی کو ہوڑہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کنٹیمنٹ زون کی فہرست میں ہوڑہ شہر کے 36 علاقوں کو کنٹیمنٹ زون کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔اس بار یہ تعداد تقریبا 50 فیصد سے گھٹ کر17 ہوگئی ہے۔

بدھ کو ڈی جی بیریندر نے ہوڑہ پولیس کمشنریٹ سینئر افسران سے بات کی کہ کس طرح ہوڑہ کے کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔ انہوں نے شیپ پور پولیس لائن میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی اور لوگوں سے لاک ڈاؤن کے تمام اصولوں کی پابندی کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہوڑہ میں لاک ڈاؤن اچھی طرح سے نافذ کیا گیا تھا اور اب بھی امید ہے کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس علاقے کے باشندے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔ضلع انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں کی طرح کنٹینمنٹ زونز پر لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کیا جائے گا۔پولیس، محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے اس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران، میونسپلٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں مکانات تک ضروری سامان پہنچانے کے انتظامات کیے تھے۔ اس نظام کو از سر نو نافذ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کلکتہ شہر میں 33کنٹیمنٹ زون ہے اور دیگر پڑوسی اضلاع جنوبی 24پرگنہ میں 155اور شمالی 24پرگنہ میں 219کنٹیمنٹ زو ن ہے۔آج جمعرات 5بجے شام سے ایک ہفتے کیلئے ریاست کے تمام کنٹیمنٹ زون میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔کلکتہ کے جو علاقے کنٹیمنٹ زون میں شامل ہیں ان میں الٹا ڈانگہ، پھول بگان، کاکور گاچھی، ہیڈ کو،بیلیا گھاٹا، بھوانی پور، علی پور، بے جے گڑھ، جادو پور، نیو علی پور، قصبہ، موکندو پوراور اجے نگر شامل ہیں۔

یکم جولائی تک کلکتہ میں 18کنٹیمنٹ زون تھے۔مگر محض 7دنوں میں اس میں اضافہ ہوکر 33ہوگئے ہیں۔شمالی 24پرگنہ میں کل 219کنٹیمنٹ زون ہے جس میں راجر ہاٹ، سوروپ نگر، حسن بادشامل ہے۔یہ علاقے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن، دمدم، ہابرا، حالی شہر، بارپور، باراسات اور بشیرہاٹ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.