مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے متعدد گائیڈ لائن جاری corona guideline issued in Bengal کی گئی ہے جس میں کورونا ٹیکہ کاری کو لازمی قرار دیا گیا۔
اسی درمیان کوچ بہار ضلع کے بکسا تھانہ علاقے میں کورونا ویکسین نہیں لینے پر اسکول کے ایک ٹیچر اور ان کی فیملی کو گھر میں قید کرنے کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بکسا تھانہ علاقے کی رہائشی مقامی خواتین نے ایک اسکول ٹیچر اور ان کی فیملی کو کورونا ویکسین نہیں لینے پر گھر میں نظر بند کر Women put School Teacher Under House Arrest۔
بکسا مہیلا سمیتی کی جنرل سکریٹری رہتا سرکار نے اس سلسلے میں بتایا کہ اسکول ٹیچر اور ان بیوی کو کورونا ویکسین لینے کے لئے کہا گیا تھا لیکن انہوں نے کسی کی بھی بات نہیں مانی اور ویکسینیشن نہیں کروائی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع محکمہ صحت کی جانب سے آشا کی ٹیم دس سے گیارہ مرتبہ آئی اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:
آشا (ہیلتھ سینٹر ) میں کام کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ مقامی باشندوں کی شکایت پر دس سے گیارہ مرتبہ گھر جاکر اسکول ٹیچر کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے ویکسین لینے سے صاف انکار کر دیا۔
دوسری طرف بکسا تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ اسکول ٹیچر اور ان کی فیملی کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی سے بچایا جاسکے۔